khwab me kaman bow dekhna
(۱) خواب میں کمان دیکھنا سفر، بھائی، عورت، لڑکے اور اللہ تعالی کی قربت پر دلالت کرتا ہے، جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے: (فكان قاب قوسین او ادنی) ”پھر رہ گیا فرق دو کمان کے برابر یا اس سے بھی نزدیک“۔
(۲) اگر کسی نے کمان غلاف میں دیکھا تو اس کی بیوی حاملہ ہے۔
(۳) اگر کسی نے خواب میں اپنی بیوی کو کمان پکڑایا تو اس کی بیوی حاملہ ہے اور لڑ کی جنے گی۔
(۴) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی بیوی نے اس کو کمان پکڑایا تو اس کا حمل لڑکا ہے، اس لئے کہ لڑکے کی نسبت باپ کی طرف ہوتی ہے، وہ باپ کے ساتھ دکان میں ہوتا ہے اور لڑکی کی تربیت ماں کرتی ہے اور وہ اس کے ساتھ گھر میں ہوتی ہے۔
(۵) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ کمان کو کھینچ رہا ہے تو اس کی عمر لمبی ہو گی۔
(۶) بعض نے کہا ہے کہ بغیر تیر کے کمان کو کھینچنا سفر کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۷) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس کا کمان ٹوٹ گیا ہے اور اس کے پاس کوئی اسلحہ نہیں ہے تو اس کا بھائی یا بیٹا یا شریک یا دوست مر جائے گا۔
(۸) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے کمان کا قبضہ ٹوٹ گیا ہے تو اس کے ہاتھ ٹوٹ جانے پر دلالت کرتا ہے جیسا کہ ہاتھ ٹوٹ جانے کی دلالت کمان کے ٹوٹ جانے پر ہوتی ہے۔
(۹) اگر کسی نے خواب میں اپنا کمان ٹوٹا ہوا اپنے ہاتھ میں دیکھا تو صاحبِ خواب ولایت سے معزول ہو گا اگر وہ والی ہے اور اگر تاجر ہے تو تجارت میں نقصان واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۰) اگر کسی نے خواب میں نوجوان کو کمان کا تانت لگائے ہوئے دیکھا تو دلیل ہے صاحبِ خواب کے دشمن نے اس کے خلاف زبانی مواد حاصل کر لیا ہے جس کو وہ اس کے خلاف استعمال کرے گا۔
(۱۱) خواب میں عربی کمان دیکھنا عرب سرزمین کی طرف سفر کرنے کی دلیل ہے۔
(۱۲) فارسی کمان دیکھنا فارس کی طرف سفر کرنے کی علامت ہے۔
(۱۳) اگر کسی نے خواب میں کمان کو تانت لگائی تو یہ اس کی شادی کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۴) اس کی تانت کو کھولنا بیوی کو طلاق دینے کی دلیل ہے۔
(۱۵) اگر کسی نے دیکھا کہ بادشاہ نے اس کو دو کمان عطا کیے یا صاحبِ خواب اور بادشاہ کے درمیان دو کمان کا فاصلہ ہے تو صاحبِ خواب مرتبہ پائے گا اور ایک قوم پر اس کو امارت ملے گی، جیسا کہ اللہ تعالی کافرمان ہے: (فکان قاب قوسین او ادنی)۔
(۱۶) دو کمانوں کو دیکھنا دو چوکیداروں پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۷) اگر کسی نے خواب میں اپنے کمان کو توڑ دیا تو وہ سفر کرے گا اور صحیح سلامت واپس لوٹ آئے گا۔
(۱۸) اگر تانت ٹوٹ جائے تو سفر کی جگہ میں کوئی ناپسند چیز پیش آئے گی، کبھی اس کی رؤیت سفر کے نامکمل ہونے پر دلالت کرتی ہے۔
(۱۹) کبھی اس کمان کے ذریعہ تیر چلانا باطل کلام پر دلالت کرتا ہے اور کبھی حق کلام پر، تیر چلانے کے بقد ر وہ کلام نافذ ہو گا۔
(۲۰) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ کمان بنا رہا ہے اور اس کو چھیل رہا ہے تو اس کو بادشاہت ملے گی یا شادی کرے گا یا اس کو مذکر اولاد نصیب ہو گی۔
(۲۱) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کمان کو کھینچ رہا ہے اور وہ کھینچا نہیں جا رہا ہے تو جس کی طرف وہ کمان منسوب ہے اس پر معاملہ مشکل ہو گا اور وہ مغلوب ہو گا۔
(۲۲) اگر کسی نے خواب میں کمان کا تانت لگایا اور وہ ٹوٹ گیا تو صاحبِ خواب اپنی بیوی کو طلاق دے گا، کبھی اس کی تعبیر ولایت سے معزول ہونے سے بھی کی جاتی ہے۔
(۲۳) اگر کسی نے کمان کھینچا اور اس سے آواز نکلی پھر اس سے تیر چلایا اور تیر چل گیا تو اس کو ایک خطرناک حکومت ملے گی اور اس کا حکم انصاف کے ساتھ قائم ہو گا، اگر اس کمان سے تیر چلایا تو اس کا حکم اور نہی نافذ ہو گا، اگر وہ تیر ہدف کو لگا تو وہ حق اور انصاف کے ساتھ حکم چلا رہا ہے، اگر وہ تیر ہدف کو نہیں لگا تو وہ اس میں ظلم پر ظلم کر رہا ہے اور حکومت کرنے سے قاصر ہے۔
(۲۴) اگر کوئی کمان کو تانت لگا رہا ہے مگر وہ اس پر مشکل ہو رہا ہے اگر صاحبِ خواب مسافر ہے تو سفر میں اس کو مشقت ملے گی، اگر تاجر ہے تو تجارت میں خسارہ ہو گا، اگر اس کا کوئی لڑکا ہے تو وہ نافرمان ہے، اگر شادی شدہ ہے تو اس کی بیوی نافرمان ہے، اگر کمان کو تانت آسانی سے لگی ہے تو اس کی تعبیر مندرجہ بالا کے برعکس ہو گی۔
(۲۵) اگر کسی نے کمان سے تیر چلایا اور وہ ہدف کو لگا تو صاحبِ خواب کی آرزو پوری ہو گی، اگر صاحبِ خواب پرہیز گار آدمی ہے تو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرے گا اور امانت کو ادا کرے گا۔
(۲۶) بعض معبرین نے کہا ہے کہ اگر کسی نے خواب میں عربی کمان سے تیر چلایا تو بادشاہ کی طرف عزت کے ساتھ کسی کے معاملہ میں سفر کرے گا۔
(۲۷) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے فارسی کمان سے تیر چلا یا تو وہ عجمی قوم کی طرف سفر کرے گا اور اسے ان کی طرف سے عزت وشرف حاصل ہو گا۔
(۲۸) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں تانت لگی ہوئی کمان ہے تو اس کے ہاں ایک قوی لڑکا ہو گا۔
(۲۹) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنی کمان کو بیچا ہے تو وہ دین اور دنیا کو اپنے لئے مخصوص کرے گا۔
(۳۰) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے اللہ تعالی کے راستہ میں تیر چلایا تو اس کو عزت اور شرف نصیب ہو گا اور لوگوں میں ذکرِ خیر کی بھی دلیل ہے۔
(۳۱) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ خواب میں تیر اندازی میں مقابلہ کر کے غالب آیا تو مغلوب سے صاحبِ خواب کی حاجت پوری ہو گی۔
(۳۲) گیر والی کمان دیکھنا لمبی عمر کی دلیل ہے۔
(۳۳) اگر کسی نے اپنی کمان کو توڑ دیا تو تھوڑا خسارہ ہونے اور زیادہ نفع ملنے کی دلیل ہے۔