khwab me kale rang black color dekhna
(۱) اس کو خواب میں دیکھنا سرداری پر، مال پر اور سیاہ پہننے پر دلالت کرتا ہے اس کے لئے جو اس کا عادی ہو اور جو اس کا عادی نہ ہو اس کے لئے غم اور تکلیف ہے اور ابنِ سیرین رحمہ اللہ سیاہ چیز کو مال شمار کرتے تھے۔
(۲) جس نے دیکھا کہ اس نے سیاہ اور چھوٹے قد کی عورت سے شادی کی تو اس کی سیاہ رنگت کثرتِ مال پر اور اس کا چھوٹا قد چھوٹی عمر پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) جس نے دیکھا کہ اسے سیاہ فام غلام ہدیہ میں دیا گیا تو اسے سیاہ اون ہدیہ میں ملیں گے۔
(۴) اگر وہ خالص اور صیقل شدہ ہو اور اس میں بالکل سفیدی نہ ہو تو اس سے مراد عزت اور بادشاہ کی طرف سے رفعت اور بلندی ہے اور کہا گیا کہ سیاہ کا دیکھنا قابلِ تعریف میتیں ہیں اس لئے کہ اس میں لفظ سوء ہے۔
(۵) بدن میں سیاہی دیکھنا سرداری پر دال ہے اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے کہ دیکھنے والا بہت بڑے گناہ میں واقع ہو گا اور اس پر دعوی کیا جائے گا یا وہ اپنے والدین میں سے کسی کی نافرمانی کرے گا اور بعض دفعہ وہ دلالت کرتا ہے کہ وہ ہاتھ یا پاؤں کی پھٹن میں مبتلا ہو گا اور بعض دفعہ اس کی دلالت خوشی پر ہوتی ہے۔
(۶) اگر اس کا چہرہ سیاہ ہو لیکن اس کا باقی جسم سیاہ نہ ہو تو وہ جھوٹے اور مرتد ہونے کی علامت ہے۔
(۷) اگر خواب میں سیاہ چیز سفید ہوگئی تو یہ اچھی تعریف اور گناہوں کو چھوڑنے اور کفر کرنے کے بعد ایمان لانے پر دلالت کرتا ہے۔
(۸) اگر اس کے ہاتھ سفید ہو گئے اس کے بدن کے علاوہ تو مصلح آدمی کے لئے کرامات کے ظہور پر اور دشمن پر غلبہ پر اور بڑوں سے قرب پر اور بادشاہوں کی زبان پر اس کا ذکر ہونے پر اور بلندئ شان پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ سیاہ رنگ کو دیکھنا سفید جسم میں سیاہی کے غلبہ پر دلالت کرتا ہے۔
(۹) سفید رنگ دیکھنا سیاہ جسم میں برص کی بیماری پر دال ہے اور تمام ”سودان“ یہ لفظ سوء دان سے مرکب ہے یعنی برائی کا قریب ہونا اور لفظ حبش یہ حب شئی سے مرکب ہے یعنی کسی چیز کی محبت۔