خواب میں جھنڈا دیکھنے کی تعبیر

Khwab me jhanda flag dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں یہ کوئی مشہور کام سے تعبیر ہوتا ہے۔

(۲) ایسے ہی بادشاہت وغیرہ سے بھی ایسے ہی عالم، امام، بہادر، ذہین، سخی اور طاقتور غالب راہنما سے بھی تعبیر ہوتا ہے تو اگر جھنڈا سرخ ہو تو وہ اس موصوف آدمی سے خوشی پائے گا اور اگر سیاہ ہو تو وہ اس سے اقتدار حاصل کرے گا۔

(۳) عورت کے لیے جھنڈا خاوند کی علامت ہے۔

(۴) اور اگر کسی نے قسم قسم کے جھنڈے دیکھے تو یہ بارش کی علامت ہے۔

(۵) اور اگر سیاہ ہوں تو یہ عالم ہے۔

(۶) اور اگر سفید ہوں تو وہ غیرت مند ہو گا جو کہ شاد نہیں کرے گا۔

(۷) اور اگر سرخ ہوں تو یہ جنگ کی نشانی ہے۔

(۸) اور اگر زرد ہوں تو یہ لشکر اور فوج میں وباء کا پھیلنا ہے۔

(۹) اور اگر سبز ہوں تو یہ خشکی پر سفر کرنے کی دلیل ہے اور جس نے خواب میں جھنڈا دیکھا تو یہ وہ معاملہ ہے جو اس پر مشتبہ ہے اور اس سے چھٹکارے کی کوئی صورت بھی نہیں پا رہا۔

(۱۰) اور اگر پرچم اور جھنڈا دیکھا تو وہ اپنے کاموں کی کوئی صورت نکال لے گا اور اپنی پریشانیوں اور مصیبتوں سے نکل آئے گا اور اس کا بند کام چالو ہو جائے گا اور اس کو شرح صدر حاصل ہوگا۔

(۱۱) اور بعض نے کہا ہے کہ جس نے خواب میں جھنڈا دیکھا تو وہ اپنے شہر میں مشہور ہو گا۔

(۱۲) اور اگر عورت نے دیکھا کہ اس نے تین جھنڈے دفن کر دیے ہیں تو دلیل ہے وہ تین اچھے گھرانوں سے شادی کرے گی لیکن وہ سب فوت ہو جائیں گے۔

(۱۳) اور پرچم خواب میں نکاح سے بھی تعبیر ہوتا ہے اور حاملہ کا دیکھنا لڑکا پیدا ہونے کی نشانی ہے۔

(۱۴) بڑے جھنڈے سے مراد آندھیاں اور بارشیں ہیں۔

(۱۵) اور جھنڈے والا ہونے کی تفسیر قاضی سے کی جاتی ہے لہذا اگر اس عہدہ کا خواہشمند اس کو خواب میں اٹھائے تو وہ اپنے عہدہ کو پالے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top