Khwab me Iqamat kehna
خواب میں اقامت کہنا ان باتوں کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے: وعدہ پورا کرنا، اپنے مقصد کو حاصل کرنا، مشکل حالات سے اچھے حالات کی طرف آنا، حج کرنا وغیرہ ۔
(۱) کوئی شخص اپنے آپ کو دروازہ یا چار پائی پر اقامت کہتے ہوئے دیکھے تو یہ اس کے مرنے کی طرف اشارہ ہے ۔
(۲) کسی قیدی کا اقامت کہنا یا کھڑے ہو کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھنا اس کی آزادی کی علامت ہے اور غیر قیدی کے لیے امور بیع کی بنا پر شہرت حاصل کرنے کی دلیل ہے ۔
(۳) کسی نے دیکھا کہ گویا اس نے اذان دے کر اقامت کہی تو دلیل ہے کہ وہ بدعتوں کو مٹا کر سنتوں کو زندہ کرے گا۔
(۴) خواب میں اقامت کہنے کی تعبیر اچھی ہے۔خواب دیکھنے والے کو حج نصیب ہوگا، بزرگی، عزت، اور قسمت اچھی ہوگی کیونکہ اقامت کہنا ایک اعزاز ہے۔
(۵) معزز جگہ پر کھڑے ہوکر اقامت کہنے کی تعبیر حج سے کی جاتی ہے۔ کیونکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَاَذِّنْ فِی النَّاسِ بِالْحَجِّ﴾(سورۃ الحج22:27) (ترجمہ: اور لوگوں میں حج کے لئے اعلان کر دو)، اور اقامت اذان کی طرح ہے۔