Khwab me insan ka jism human body dekhne ki tabeer
(1) خواب میں بدن کا موٹا اور طاقتور ہونا اس کے دین اور ایمان مضبوط ہونے کی نشانی ہے۔
(۲) کسی نے دیکھا کہ اس کا جسم سانپ کے جسم کی طرح بن گیا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ دشمنی کو ظاہر کرے گا۔
(۳) کسی نے دیکھا کہ اس کی چوتڑ (buttocks) بکرے کی چوتڑ کی طرح بن گئی تو یہ ایسے لڑکے کی دلیل ہے جس کو رزق دیا جائے گا، اور جو اس کی اچھی زندگی کا سبب بنے گا۔
(۴) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کا جسم لوہے کا ہو گیا ہے تو یہ اس کے مرنے کی علامت ہے۔
(۵) خواب میں بدن کے اندر غیر معمولی زیادتی جو نقصان دہ نہ ہو نعمت کی زیادتی کی نشانی ہے۔
(۶) کسی نے دیکھا کہ وہ خواب میں اپنا بدن کھجلا رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے حال واحوال کی خبر رکھے گا اور اس میں اس کو تکلیف ہوگی۔
(۷) کسی نے دیکھا کہ وہ اپنا بدن کھجا رہا ہے لیکن اس کو سکون نہیں مل رہا ہے تو دلیل ہے کہ رشتہ داروں کی طرف سے اس کو تکلیف پہنچے گی۔ اور اگر کھجانے سے راحت و سکون محسوس کرے تو یہ خیر عظیم ملنے کی دلیل ہے۔
(۸) بدن کا بڑھنا اور موٹا ہونا مال وعزت کی زیادتی کی علامت ہے اور بدن کا کم ہونا یا کمزور ہونا مالی اور علمی نقصان کی دلیل ہے۔ کبھی اس کی دلالت ناپسندیدہ لوگوں کے ساتھ محبت کم ہونے پر ہوتی ہے۔
(۹) کبھی بدن کی دلالت ان چیزوں پر بھی ہوتی ہے جو انسان کو چھپاتے ہیں مثلا لباس، زوجہ، گھر، محبوب اولاد، پوتے وغیرہ۔ اسی طرح ان لوگوں پر بھی دلالت ہوتی ہے جن کی ایذاء سے خود کو بچانا چاہتا ہے مثلا بادشاہ، سر براہ وغیرہ۔
(۱۰) بدن کی قوت اور اس کا حسن ان لوگوں کے اچھی حال پر دلالت کرتی ہے جن پر بدن دلالت کرتا ہے۔ اس میں کمزوری اور بدبو ان کے بُری حال کی دلیل ہے جن پر بدن دلالت کرتا ہے۔
(۱۱) خواب میں جسم کا اچھی طرح مضبوط ہونا عزت بڑھنے اور دشمنوں پر غلبہ کی علامت ہے۔
خواب میں جسم کا بڑا ہو جانا
Khwab me jism ka bara hona
(۱) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا جسم بڑا ہوتا ہوتا عام معمول سے بڑھ گیا تو اس کی موت کی دلیل ہے۔