خواب میں ہُدہُد دیکھنے کی تعبیر

Khwab me hudhud hoopoe dekhne ki tabeer

(1) خواب میں ہُدہُد دیکھنے کی تعبیر کبھی بادشاہ کے قریبی سچے پیغام لے جانے والے شخص پر ہوتی ہے۔ کبھی اس کی دلالت جاسوسی پر، اور کبھی زیادہ بحث و مباحثہ کرنے والے عالم پر بھی ہوتی ہے ۔ کبھی مصائب اور سختیوں پر بھی اس کی دلالت کرتی ہے۔ کبھی اس کی تعبیر اللہ تعالیٰ اور اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ دین اور  شریعت کی سمجھ بوجھ سے کی جاتی ہے۔

(۲) کسی پیا سے کا خواب میں ہد ہد دیکھنا اسے پانی ملنے کی بشارت ہے۔ کبھی ہد ہد کی دلالت ایسے عالم پر ہوتی ہے جس کی طرف برائی منسوب ہو اس لیے کہ اس سے بدبو پھلتی ہے۔ اور اس کو دیکھنا مال اور  منصب ملنے پر بھی دلالت کرتا ہے ۔

(۳) ہد ہد کا گوشت کھانا بادشاہ کی طرف سے خیر نصیب ہونے کی علامت ہے۔

(۴) بعض معبرین کے بقول ہد ہد دیکھنا گھر میں مسافر کی آمد پر دلالت کرتا ہے ۔

(۵) کبھی اس کی تعبیر بادشاہ کی طرف سے احتساب پر مامور شخص پر ہے۔ اور کبھی غیر مامون شخص کے لیے امان ملنے کی ملنے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔

(۶) بادشاہ کے لیے اسے دیکھنا اس کے ملک میں اضافے پر دلالت کرتا ہے۔

(۷) کبھی اس کی دلالت اپنے کام کو خوب سمجھنے والے کا تب وناقد شخص پر ہوتی ہے۔

(۸) خواب میں ہد ہد ملنا یا اپنے سامنے ہد ہد کو کھڑا دیکھنا دور سے اچھی خبر آنے کی دلیل ہے۔

(۹) خواب میں کسی کو ہد ہد ملنا یا اس کا مالک بننا با دشاہ، کسی کاتب، کسی دنیاوی معاملے میں مہارت رکھنے والے بے دین شخص سے قوت حاصل حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۰) ہدہد کو ذبح کرنا اس قسم کے شخص پر غلبہ پانے کی علامت ہے۔

(۱۱) خواب دیکھا کہ اس کو مادہ ہدہد (female hoopoe) مل گئی، اگر خواب دیکھنے والا غیر شادی شدہ ہے تو یہ خواب نکاح کی دلیل ہے۔  اور اگر اس کو ذبح کر لیاتو وہ کسی باکرہ لڑکی کی بکارت کو زائل کرے گا۔

(۱۲) خواب میں ہد ہد کا گوشت یا اس کا پر ملنا ہد ہد کی طرح آدمی سے مال اور خیر ملنے کی دلیل ہے۔

Tags: khwab me hudhud hoopoe bird dekhne ki tabeer

error: Content is protected !!
Scroll to Top