Khwab me hazrat Yousuf Joseph AS ki ziarat krne ki tabeer
(1) خواب میں حضرت یوسف علیہ السلام کی زیارت کرنا مُلک اور خلافت ملنے پر دلالت کرتی ہے ۔
(۲) کبھی ان کی دلالت مہنگائی، قحط، رشتہ داروں اور بیوی بچوں کے گم ہونے اور خواب دیکھنے والے کے ساتھ سازش ہونے پر ہوتی ہے۔ اسی طرح ان کا دیدار قید ہو کر اس سے نجات پانے اور اپنے حسن و نزاکت کی بناء پر عورتوں سے حظ حاصل کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
کبھی ان کی رویت خوابوں کی تعبیر کے علم اور خوابوں کی تعبیر پر بھی دلالت کرتی ہے۔ کبھی اس خواب کی تعبیر دشموں پر غالب آنے اور اولاد میں خیر واقع ہونے سے کی جاتی ہے۔ اور کبھی ان کی زیارت دریا سے نہر کھودنے یا پانی میں تصرف کرنے یا مُردوں کو ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرنے کی علامت ہوتی ہے۔ اور کبھی ان کی رویت کسی بڑے خلافِ عادت واقعہ پیش آنے کی دلیل ہے کیونکہ ان کی قمیص آنکھ میں لگانے سے ان کے والد کی بینائی واپس آگئی تھی ۔
(۳) خواب میں حضرت یوسف علیہ السلام کی قمیص دیکھنا غموں کے ختم ہونے اور بیماریوں سے شفا پانے پر دلالت کرتا ہے۔
(۴) ان کی قمیص کے ساتھ خون لگا دیکھنا رشتہ داروں سے جدائی اور قید ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
(۵) ان کی قمیض کو لمبائی میں کٹی ہوئی دیکھنا تہمت پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) کسی نے خواب میں حضرت یوسف علیہ السلام کی زیارت کی، اس کی نعمت کے زائل ہونے اور ان کی بینائی کے ختم ہونے کی علاوہ راہوں کے تنگ ہونے اور صاحب اقتدار کی محبت میں پھنسنے کی دلیل ہے۔
(۷) اگر اوپر مذکور باتوں میں سے کسی میں بھی مبتلا ہوتو اللہ تعالیٰ ان کو معاف فرمائیں گے اور وہ اپنے مقصد میں کامیاب و کامران ہو گا۔
(۸) اگر غیر شادی شدہ ہو تو اس کی شادی ہوگی ۔
(۹) اگر فقیر ہو تو مالداری ہوگی اور اس کی عافیت دنیا و آخرت میں اچھی ہوگی ۔
(۱۰) اگر بچہ خواب میں حضرت یوسف علیہ السلام کی زیارت کرے تو دلیل ہے وہ بھائیوں میں کم نصیب ہوگا ۔
(۱۱) اسی طرح خواب میں کسی نے حضرت یوسف علیہ السلام کی زیارت کی تو تعبیر ہے اس کو جھٹلایا جائے گا، اور اس کے ساتھ ظلم ہوگا اور قید کر دیا جائے گا۔ اور شدت میں مبتلا ہو گا اور پھر اس کے بعد ملک پائے گا اور اسے عزت نصیب ہو گی، اور اولاد کی دولت سے سرفراز ہوگا ۔ اور اس کے دوست واحباب، رشتے دار اس کے مطیع و فرمان بردار ہوں گے۔ اس لیے کہ حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں نے بھی ان کے سامنے سرِ تسلیم خم کیے تھے۔ اور وہ زیادہ احسان کرنے والا اور کثرت سے صدقہ دینے والا ہو گا۔
(۱۲) بعض علماء تعبیر نے کہا ہے کہ کسی نے خواب میں حضرت یوسف علیہ السلام کو دیکھا تو دلیل ہے بھائیوں کی سازشوں کی بنا پر بلا اور فتنہ میں مبتلا ہوکر قید خانہ جائے گا پھر اس سے نجات پائے گا، اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کی توفیق ہوگی ۔ اس کے تذکرے و تعریف کے ذریعے اللہ تعالی ان کی مدد فرمائیں گے، اور اپنے تمام دشمنوں پر غالب آئے گا اور دشمنوں کو عطایا سے نوازے گا، اور ان کے غلط کاریوں کو معاف کرے گا۔
(۱۳) خواب میں دیکھا کہ حضرت یوسف علیہ السلام ان کو کوئی چیز عطا فرما رہے ہیں یا ان سے کلام فرما رہے ہیں تو دلیل ہے کہ صاحب خواب خوابوں کی تعبیر بتانے والا ہوگا اور تاریخ کا علم حاصل کرے گا۔
(۱۴) کبھی حضرت یوسف علیہ السلام کی زیارت سفر کی حالت میں خیر پانے پر دلالت کرتی ہے۔
(۱۵) اگر قیدی خواب میں ان کی زیارت کرے تو وہ قید سے چھٹکارا حاصل کرے گا اور اس کے دشمن اس کے حکم کے تابع ہوں گے۔ اور وہ ان پر غالب آئے گا۔
(۱۶) اگر وطن سے غائب شخص ان کی زیارت کرے تو یہ وطن واپس لوٹنے کی بشارت ہے۔
(۱۷) کوئی حکمرانی کا خواہشمند آدمی خواب میں ان کی زیارت کرے تو وہ حکمرانی حاصل کرے گا۔
(۱۸) کسی عورت کے ساتھ نکاح کے خواہشمند یا کسی خوبصورت باندی کا مالک بننے کی خواہش رکھنے والا خواب میں اگر حضرت یوسف علیہ السلام کا دیدار کرے تو وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگا اور مراد کو پائے گا۔