خواب میں ہاتھی دیکھنا

khwab me hathi elephant dekhna

(۱) اگر کوئی شخص ہاتھی پر سوار ہوا یا اس کا مالک بنا یا اس کو اپنی چاہت کے مطابق چلایا تو وہ بادشاہ کا قرب حاصل کرے گا اور بڑا مرتبہ پائے گا اور عزت ورفعت کے ساتھ لمبی زندگی بسر کرے گا۔

(۲) اگر ایسی کوئی چیز اس کو چیر پھاڑ ڈالے تو بادشاہ کی طرف سے اس پر آفت نازل ہو گی، اگر صاحبِ خواب مریض ہے تو مر جائے گا۔

(۳) اگر کسی نے دن کے وقت ہاتھی پر سواری کی تو وہ اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے گا اور یہ خواب کبھی کبھار غداری اور مکر پربھی دلالت کرتا ہے لیکن اس کا مکر اور غداری کرنا اس کے خلاف ہو گا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا قول: (الم تر کیف فعل ربک باصحاب الفیل) الى آخر السورة، ” کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا معاملہ کیا“، ہاتھی کی تعبیر ملعون آدمی بھی ہے۔

(۴) اگر کوئی شخص رات کے وقت ہاتھی پر اپنے آلات سمیت سوار ہوا اور ہاتھی اس کا مطیع اور تابعدار ہو تو وہ اگر بادشاہت کی صلاحیت رکھتا ہے تو موٹے اور حریص بادشاہ پر غلبہ حاصل کرے گا، اگر بادشاہ بننے کی صلاحیت نہیں رکھتا تو اس کو جنگ در پیش ہو گی جس میں وہ کامیاب نہیں ہو گا اس لئے کہ اس کا سوار ہمیشہ فریب میں ہوتا ہے، اگر وہ زمین کے ساتھ اس پر سوار ہوا ہے اور ہاتھی اس کا مطیع ہے تو یہ ایک عجمی موٹے آدمی کی بیٹی سے شادی کرے گا اگر صاحبِ خواب تاجر ہے تو اس کی تجارت بڑھے گی۔

(۵) اگر کسی نے خواب میں بہت سے ہاتھیوں کو بلا یا تو وہ عجمی بادشاہوں پر حملہ کرے گا اور وہ ہاتھیوں کی تابعداری کے بقدر اس کے تابع ہو ں گے۔

(۶) اگر کسی نے خواب میں ہاتھی کو کھینچ لیا تو وہ ایک موٹے بادشاہ کو فریب دے کر اس کا حلال مال اس کے سامنے حاصل کرے گا۔

(۷) اسی طرح اگر ہاتھی کے سونڈ سے کچھ حصہ لے لیا تو اس کو حلال مال حاصل ہو گا، بعض نے کہا ہے کہ ہاتھی خواب میں دیکھنا زیادہ نعمتوں والا سخی، کرم والا، صبر والا، خاطر مدارت کرنے والا، نرم بادشاہ دیکھنا ہے۔

(۸) اگر کسی نے اسے سونڈ مارا تو فخر اور نعمت پائے گا اور اگر اس پر سواری کی تو وزارت اور ولایت اس کو نصیب ہو گی۔

(۹) اگر ہاتھی کا گوبر لے لیا تو وہ بقدرِ گو بر مال سے بے پرواہ ہو جائے گا، ہاتھی خواب میں دیکھنا نیک قدموں اور علماء اور اشراف الناس دیکھنے پر دلالت کرتا ہے، کبھی ہاتھی دیکھنا شدائد اور زیادہ مشقت اور تھکن میں مبتلا ہو کر پھر ان سختیوں سے نجات پانے کی علامت ہے اس لئے کہ ہاتھی سخت مشقت سے بچہ جنتی ہے۔

(۱۰) اگر کسی نے خواب میں ہاتھی دیکھا مگر اس پر سواری نہیں کی تو وہ اپنے جان اور مال میں نقصان اور خسارہ اٹھائے گا۔

(۱۱) اگر اس نے دیکھا کہ اس نے سواری بھی کی تو وہ حکمران ہو گا۔

(۱۲) اگر ہاتھی کو کسی شہر یا ملک میں قتل کیا ہو یا تو اس ملک کا بادشاہ مرے گا یا جو لوگوں میں شریف مشہور ہو ایسا شخص قتل ہو گا۔

(۱۳) اگر کسی نے دیکھا کہ ہاتھی اس کو دھمکا رہا ہے یا اس کو واپس کر رہا ہے تو یہ اس کی بیماری پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۴) اگر اس نے ہاتھی کو دیکھا کہ اس نے اس شخص کو اپنے نیچے ڈالا ہو اور خود اس کے اوپر ہے تو یہ صاحبِ خواب کی موت کی دلیل ہے، اگر اس کو نیچے نہیں ڈالا تو یہ سختی پر دلالت کرتا ہے جس کی طرف یہ آدمی جاتا ہے اور پھر اس سختی سے نجات پائے گا۔

(۱۵) اگر کوئی عورت خواب میں ہاتھی دیکھے تو کسی بھی حالت میں یہ خیر کی دلیل نہیں ہے۔

(۱۶) اگر کسی نے خواب میں ہاتھی سے باتیں کیں تو یہ بادشاہ سے بہت بھلائی حاصل کرے گا۔

(۱۷) اگر ہاتھی چلنے میں اس کی اتباع کرے تو بادشاہ کی جانب سے نقصان ومضرت پائے گا۔

(۱۸) اگر کسی کو خواب میں ہاتھی نے پکڑ لیا تو اس کے دشمن کی طرف سے اس کو ضرر پہنچے گا۔

(۱۹) اگر کسی عورت نے خواب میں ہاتھی پر سواری کی تو یہ اس کی موت کی دلیل ہے اور کبھی ہاتھیوں کی تعبیر سالوں سے بھی کی جاتی ہے۔

(۲۰) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ میدانِ جنگ میں ہاتھی پر سوار ہے تو وہ ہلاک ہو جائے گا۔

(۲۱) اگر کسی نے خواب میں ہاتھی کا گوشت کھایا تو بادشاہ سے مال حاصل کرے گا۔

(۲۲) یہی تعبیر ہے اگر اس کے اعضاء میں سے یا اس کی کھال میں سے یا اس کی ہڈیوں میں سے کچھ لے لیا، صلاحیت والوں اور پرہیز گاروں کے لئے اس میں بھلائی نہیں ہے، لیکن دنیا داروں کے لئے عجمی بادشاہ کے تعلق پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۳) جس شہر میں طاعون ہو اور ہاتھی کو اس شہر سے باہر دیکھے تو طاعون ختم ہونے کی دلیل ہے۔

(۲۴) اگر کسی نے خواب میں ہاتھی کو مارا تو وہ عجمی بادشاہ پر غلبہ حاصل کرے گا۔

(۲۵) اگر کسی نے خواب میں ایسی قوموں کو دیکھا جو جنگ میں ہاتھیوں پر سوار ہیں اور ان کو اپنی منشا کے مطابق چلا رہی ہیں تو وہ مغلوب ہو جائیں گی، کبھی خواب میں ہاتھی دیکھنا ظلم اور جھوٹ پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اس کی تعبیر عجمی بیوی ملنے سے کی جاتی ہے، یہ اس وقت ہے جب کہ اس پر سوار ہونے کے طریقے پر سوار نہ ہو اور نہ یہ حالتِ جنگ میں ہو۔

(۲۶) اگر کسی نے دیکھا کہ ایک ہاتھی ایک شہر سے دوسرے شہر کی طرف جا رہا ہے تو یہ بادشاہ کا ایک ملک سے دوسرے ملک کی طرف حرکت کرنا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top