Khwab me hath dhone wala bartan ko dekhna
(۱) خواب میں ہاتھ دھونے والا برتن دیکھنا لڑکی یا خادم کی علامت ہے۔
(۲) جس شخص نے دیکھا کہ وہ تانبے کا ہاتھ دھونے والا برتن استعمال کر رہا ہے تو تعبیر ہے وہ ترک علاقہ کی لونڈی خریدے گا۔
(۳) اگر وہ ہاتھ دھونے والا برتن شیشے کا ہے تو قسطنطنیہ کی لونڈی خرید لے گا۔
(۴) اگر سونے کا ہے تو عورت کے خوبصورت ومحبت کرنے والی ہونے کی علامت ہے، نیز یہ عورت اس سے ایسی چیز کا مطالبہ کرے گی جس مطالبہ کو پورا کرنے کی طاقت اس مرد میں نہ ہو گی، اس کے باوجود کرھاً خرچ کرے گا۔
(۵) اگر ہاتھ دھونے والا برتن صاف شفاف پتھر کا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ آزاد عورت سے شادی کرے گا اور لذت حاصل کرے گا اور بعض مرتبہ ہاتھ دھونے والے برتن کی تعبیر عیوب سے پاک عورت ہوتی ہے یعنی وہ اس سے شادی کرے گا۔
(۶) اور جس شخص نے دیکھا کہ وہ ہاتھ دھونے والا برتن خرید رہا ہے تو دلیل ہے ایک لونڈی یا غلام خریدے گا، ہاتھ دھونے والا برتن دیکھنا عزت ورفعت ومال اور رزق میں اضافے کی بھی دلیل ہے۔