خواب میں ہاتھ دیکھنے کی تعبیر

Khwab me hath dekhne ki tabeer

(1) اس کی دلالت انسان کے احسان اور اس کے اعتماد پر ہوتی ہے۔ اور دائیں ہاتھ کی دلالت صاحب خواب کی قوت و معیشت اور اس کے کسب و کمائی اور نیکی پر ہوتی ہے۔

(۲) کسی حکمران کے لیے  ہاتھ کا خواب میں طویل اور قوی ہونا دشمنوں پر اس کے غلبے، اپنے لوگوں اور اپنی فوج کے قوی و مضبوط ہونے، اور ان پر اس کے حکم کے نافذ العمل ہونے، اور ان کے ساتھ دشمنی کرنے والوں کے مقابلے میں مدد گار ثابت ہونے کی دلیل ہے۔

(۳) کسی کا روباری کے لیے  اس کے ہاتھ کا لمبا ہوتا اس کے اس فن میں ماہر ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۴) خواب میں اپنے ہاتھ کے ساتھ دوسرا ہاتھ لگ جانا حکمران کے لیے  اپنے شہروں اور فوجوں میں اضافے کی دلیل ہے۔ بازار میں کاروبار کرنے والے کے لیے  بھی اس کے کاروبار اور فن میں زیادتی کی دلیل ہے۔ کبھی اس خواب کی تعبیر صاحب خواب کے ہاں بیٹا پیدا ہونے، یا بھائی ہونے، یا اس کے کسی غائب شدہ رشتہ دار کی آمد سے کی جاتی ہے ۔

(۵) کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ آنکھوں کی طرح ہاتھوں سے بھی دیکھتا ہے تو وہ کسی کی نا جائز ملامت کرنے میں زیادتی کرے گا۔

(۶) اگر دیکھا کہ اس کے دونوں ہاتھ پھیلے ہوئے ہیں تو یہ اس کی سخاوت کی دلیل ہے جو اپنے تمام مال کو خرچ کرتا ہے۔

(۷) خواب میں اپنے ہاتھوں کے بل چلنا ایسے کام پر بھروسہ کرنے کی دلیل ہے جو وہ اپنے بھائی یا والدین یا کسی شریک کار سے چاہتا ہے۔

(۸) خواب دیکھا کہ اس کا دایاں ہاتھ سونے کا ہوا تو اس کا مال، اس کی حکمرانی اور قوت چلی جائے گی۔

(۹) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کا دایاں ہاتھ اس سے ہمکلام ہوا اور اچھی اچھی باتیں کرنے لگا تو اس کی معیشت بہتر ہوگی۔

(۱۰) اگر بایاں ہاتھ اس سے بات چیت کرنے لگے تو اس کے بھائی بندے، یا اس کی بیوی، یا اس کے کام کے پارٹنر اس کو پسند نہیں کرتے ہیں۔

(۱۱) اگر دونوں ہاتھوں کی بات چیت ڈانٹ ڈپٹ کے طریقے پر ہو تو اس سے برے فعل صادر ہونے کی نشانی ہے۔

(۱۲)  اگر دونوں ہاتھوں کی بات چیت نصیحت والی ہو تو یہ برائیوں سے بچنے کا حکم ہے۔

(۱۳) اگر دونوں ہاتھوں کی بات چیت خوشخبری والی ہو تو یہ کامیابی کی دلیل ہے۔

(۱۴) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے اپنے ہاتھ کو اپنے بغل میں رکھ کر نکالا تو اس سے نور نکل گیا تو خواب دیکھنے والا اگر طالبعلم ہے تو تعبیر ہے کہ وہ اپنے علم میں ریاست پائے گا۔ اگر حکمران یا بادشاہ ہے تو اس میں اضافہ ہوگا، اگر تاجر ہے تو ریاست، شہرت اور سچائی حاصل کرے گا۔ اگر کوئی کاروباری ہو یا کسی فن کا مالک ہو تو مزید ریاست اور شہرت پائے گا۔

(۱۵) اگر ہاتھ سے آگ نکلے، صاحب خواب اگر طالب علم ہے تو وہ اپنے علم میں بادشاہت اور فصاحت پائے گا ۔

(۱۶) اگر حکمران اپنے ہاتھ سے آگ نکلتی دیکھے تو تعبیر ہے کہ اس کو مزید قوت و شوکت و حکمرانی نصیب ہوگی ۔

(۱۷) تاجر کے لیے  یہ خواب اپنی تجارت میں غلبہ پانے کی دلیل ہے ۔

(۱۸) یہی تعبیر عام بازاری آدمی اور پیشہ ور کے لیے  ہے ۔

(۱۹) خواب میں ہاتھ سے پانی نکلتا ہوا دیکھنا مال پانے پر دلالت کرتا ہے، اور ہاتھوں کی دلالت مندرجہ ذیل چیزوں پر بھی ہوتی ہے۔ مرتبہ، بیٹے یا بیٹیاں، حکومت، ہاتھ سے دینے لینے والے کے لیے  اعمال کی درستگی۔ اور دائیں ہاتھ کی دلالت کبھی بیٹے پر اور کبھی باپ یا دوست یا ساتھی پر ہوتی ہے ۔

(۲۰) بائیں ہاتھ کی تعبیر عورت، ماں، بہن اور بیٹی، باندی وغیرہ ہوتی ہیں۔

(۲۱) خواب میں کسی ایک ہاتھ کا کم ہونا بیداری میں ان لوگوں میں سے کسی کے گم ہونے کی علامت ہے جس پر وہ ہاتھ دلالت کرتا ہے ۔

(۲۲) دونوں ہاتھوں کی دلالت ہاتھوں سے انجام پانے والی صنعت پر ہوتی ہے نیز اس کی دلالت لکھنے والوں اور کلام پر بھی ہوتی ہے اس لیے  کہ یہ کام بھی ہاتھ سے انجام پاتے ہیں اور کتابت اور کلام کرتے وقت ہاتھ کو حرکت دی جاتی ہے۔

(۲۳) خواب میں ہاتھ کا کٹ جانا اور بدن سے جدا ہونا بھائی یا دوست یا جس کے ساتھ مکا تبت ہے اس شخص کے مر جانے کی علامت ہے، یا مذکورہ افراد میں سے کسی کے ساتھ محبت والفت کے ختم ہونے کی طرف اشارہ ہے ۔

(۲۴) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے اپنے دائیں ہاتھ سے اپنے بھائیوں میں سے کسی کو روکا، پھر اس کو بائیں ہاتھ کی طرف گھمایا تو جس کو اس نے بائیں طرف گھمایا ہے وہ اس کی بے عزتی کرے گا۔

(۲۵) اپنے ہاتھ کو طویل ہوتا دیکھا لوگوں کے ساتھ بہت زیادہ بھلائی اور سخاوت  کرنے کی دلیل ہے۔

(۲۶) خواب دیکھا کہ بادشاہ نے اس کا ہاتھ اور مخالف پاؤں کاٹا تو یہ اس کے توبہ کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۷) خواب میں دونوں ہاتھوں میں سے کسی ایک ہاتھ کا چھوٹا ہونا اس کے نیکی  میں کوتاہی کرنے کی دلیل ہے ۔

(۲۸) کسی بادشاہ اور ہا رہاتھ پاؤں کاٹنے والے کے کاٹے بغیر ہاتھ پیروں کا کٹ جانا اس کے بُرے اور مفسد ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(۲۹) خواب دیکھا کہ اس کے ہاتھ ہی نہیں ہیں تو دلیل ہے صاحب خواب عاشق ہے۔

(۳۰) کسی حکمران کا خواب میں اپنے ہاتھ پیروں کو کٹے ہوئے دیکھنا اس کے معزولی کی دلیل ہے۔

(۳۱) اپنے ہاتھوں کے ساتھ ایک یا زیادہ ہاتھ دیکھنا لوگوں کے اس کے ساتھ کثرت سے معاونت کرنے یا بہت ساری نعمتوں کے ساتھ احسان کرنے کی علامت ہے۔

(۳۲) خواب میں اپنے ہاتھوں کو بند دیکھنا بخیل ہونے کی علامت ہے ۔

(۳۳) خواب میں اپنے ہاتھوں کے بل چلنا بیداری میں اپنے معاش کے سلسلے میں ان سے کام لینے کی دلیل ہے۔

(۳۴) خواب میں اپنے ہاتھوں کو چھری سے زخمی کرنا کسی کام کے بارے میں تعجب کرنے کی دلیل ہے جیسے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:﴿ فَلَمَّا رَأَيْنَهُ أَكْبَرْنَهُ وَقَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ﴾ (ترجمہ: پس جب دیکھا اس کو، ششدر رہ گئے اور کاٹ ڈالے اپنے ہاتھ )۔

(۳۵) خواب میں اپنے دائیں ہاتھ کوشل ہوتا ہوا دیکھنا معیشت کے موقوف ہونے یا کسی بہت بڑے گناہ کے مرتکب ہونے کی طرف اشارہ ہے ۔

(۳۶) خواب میں اپنے ہاتھ کو کسی نبی کے ہاتھ کی طرح ہوتا ہوا دیکھنا دلیل ہے کہ اس کے ہاتھوں سے کوئی قوم ہدایت پائے گی اور اس کی طرف خیر و برکت کھینچ لائے گی ۔

(۳۷) اس کے ہاتھ کا کسی ظالم و جابر کے ہاتھ کی طرح ہونا نا پسندیدہ کام اور اس کے ہاتھوں گمراہی پھیلنے یا اس کی طرف کسی بڑے ظلم کے منسوب ہونے کی دلیل ہے۔

(۳۸) کسی نے خواب دیکھا اس نے کسی خون سے بھرے برتن میں ہاتھ ڈالکر ہاتھوں کو خون سے رنگیں کیا تو تعبیر ہے اس کا سامنا کسی فتنہ سے ہو گا؛ اس لیے  کہ زمانہ جاہلیت میں یہ عادت تھی کہ جب کسی لڑائی کے لیے  نکلتے تو اپنے ہاتھوں کو خون سے رنگین کرتے ۔

(۳۹) کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ کے ساتھ کسی دوسرے شخص کا ہاتھ لگا ہوا ہے تو تعبیر ہے وہ اس کے ہاتھ کی کمائی کو کھائے گا۔

(۴۰) خواب میں اپنے ہاتھ یا اس کے کچھ حصے کو کھانا کام کرنے کے بعد نادم ہونے کی دلیل ہے۔ یا اس کے ظالم ہونے کی طرف اشارہ ہے ، جیسے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:﴿وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَى يَدَيْهِ ﴾ (ترجمہ: اور جس دن کاٹ کاٹ کھائےگا ظالم اپنے ہاتھوں کو)۔

(۴۱) خواب میں اپنے ہاتھ کو مہندی سے رنگا ہوا دیکھنا ذلت پہنچنے، یا ضرورت و حاجت مند ہونے کی دلیل ہے ۔

(۴۲) خواب میں دائیں ہاتھ کا کٹ جانا جھوٹی قسم کھانے پر پر دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی اس کی تعبیر چوری کرنے سے کی جاتی ہے ۔

(۴۳) خواب میں کسی کے ہاتھوں اور پیروں کا کٹ جانا اس کے مرنے پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اس کی دلالت قید ہونے پر، یا کسی شدید مرض میں مبتلا ہونے پر بھی ہوتی ہے۔ اور کبھی اس کے فقیر اور محتاج ہونے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔

(۴۴) خواب میں ان کاموں کو جو دائیں ہاتھ سے انجام دیے جاتے ہیں، بائیں ہاتھ سے کرنا اپنی قوت سے مال حاصل کرنے اور اپنے دشمنوں پر غلبہ پانے پر دلالت کرتا ہے ۔

(۴۵) ہاتھ کا نیزے کے برابر لمبا ہونا لوگوں کی عزتوں میں دخل اندازی کر کے ان کے ساتھ ظلم کرنے کی دلیل ہے۔

(۴۶) اور بادشاہ کے لیے  یہ خواب اس کے اوامر ونواہی (حکم کرنے اور منع کرنے) میں زیادتی کرنے کی دلیل ہے ۔

(۴۷) کبھی ہاتھ کا کٹ جانا اور اس کی حفاظت کرنا اور بدن سے جدا نہ ہونا اپنے بیٹے یا بھائی وغیرہ سے فائدہ حاصل کرنے کی علامت ہے ۔

(۴۸) اپنے ہاتھ کو کسی دوسرے کے ہاتھ میں دیکھنا پانچ سو دینار کے مقدار میں مال ملنے کی دلیل ہے۔

(۴۹) کبھی ہاتھ کا کٹ جانا اپنے رشتہ داروں سے جدا ہونے، یااپنے کام سے  دوسرے کام کی طرف منتقل ہونے، یا اپنے اہل و عیال یا اپنی معیشت سے منقطع ہونے، یا رشتہ داروں سے کسی سے قطع تعلق کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی حرام اور گناہ کے کاموں سے رکنے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔

(۵۰) کسی مسافر کا خواب میں اپنے ہاتھ کو کٹتا ہوا اور اس سے خون بہتا ہوا دیکھنا اس سفر میں مال ملنے اور اپنے وطن لوٹنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۵۱) خون نہ نکلنا اس مقام سفر میں مقیم ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۵۲) خواب میں اپنے ہاتھ کو اپنی گردن کے ساتھ بندھا ہوا دیکھنا معاصی سے رک جانے کی دلیل ہے۔

(۵۳) خواب میں ہاتھوں کا خاک آلود ہونا بیداری میں مال میں کمی واقع ہونے یا اولا د یا بھائیوں یا علم و خیر میں کمی واقع ہونے کی علامت ہے ۔

(۵۴) کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ کی رگوں سے خون پھوٹ رہا ہے، اگر صاحب خواب مالدار ہے تو تعبیر ہے کہ بہے ہوئے خون کی بقدر اس کا مال چلا جائے گا ۔

(۵۵) اور اگر فقیر ہو تو بہے ہوئے خون کے بمقدار مال پائے گا۔ اور کبھی اس کی دلالت بیعت پر اور کبھی عہد و پیمان پر ہوتی ہے ۔

(۵۶) مالدار کا خواب میں اپنے ہاتھ کو نہ پانا غیر اللہ کے سامنے دست سوال دراز کرنے کی دلیل ہے ۔

(۵۷) ہاتھ کا خوبصورت ہونا مال و کسب کے پاک ہونے یا والد یا بیٹے کے اچھے مال کی علامت ہوتا ہے ۔

(۵۸) کسی ہاتھ کا خوبصورت ہونا دوستوں یا مدد کرنے والے اور اس کی مصلحت کے لیے  یکجا ہونے اور صف بندی کرنے کی علامت ہوتا ہے۔ اور کبھی خواب میں ہاتھ کی خوبصورتی بیداری میں دشمنوں پر غلبہ پانے کی علامت ہوتی ہے۔

(۵۹) ہاتھ یا پیر سے محروم شخص نے خواب دیکھا کہ اس کا ہاتھ یا پیر موجود ہے تو تعبیر ہے کہ وہ اپنے کسی قریبی شخص سے فائدہ پائے گا یا اس شخص سے فائدے لے گا جو اس کے ساتھ محبت کرتا ہے ۔ یا اس کو ایسی جگہ سے رزق ملے گا جہاں سے ملنے کا وہم و گمان ہی نہ ہو ۔

(۶۰) خواب میں اپنے ہاتھوں کو جھاڑ ناعمل سے فارغ ہونے اور بائیکاٹ کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۶۱) ہاتھ کو جھٹکا دینا دین میں خرابی کی دلیل ہے ۔

(۶۲) اور ہاتھوں کا زیادہ ہونا مرض واقع ہونے، اور ہاتھ والے شخص پر توکل کرنے، یا آنکھ کی بینائی ختم ہونے، اور لاٹھی کے محتاج ہونے کی دلیل ہے۔

(۶۳) اطاعت گزار شخص کاخواب میں اپنے ہاتھوں کو کم کرنا اس کے حسنِ تو کل کی دلیل ہے۔

(۶۴) اسی طرح ہاتھوں کا زیادہ ہونا دنیا کے سلسلے میں لالچ کرنے پر دلالت کرتا ہے ۔

(۲۵) خواب میں اپنے ہاتھوں کو درندوں کے ہاتھوں کی طرح ہوتا ہوا دیکھنا نمازوں کو ضائع کرنے اور خواہشات نفس کے تابع ہونے کی دلیل ہے ۔

(۲۶) خواب میں بائیں ہاتھ سے کام کرنے والا (لیفٹسٹ ) ہونا رزق ملنے اور کشادگی پانے کی دلیل ہے۔ اس لیے  کہ تنگی کے بعد آسانی ہوتی ہے۔

(۶۷) خواب میں ہاتھ بلی کے ہاتھ کی طرح ہونا کبھی دشمنوں پر غلبہ پانے اور کبھی دیوار کے ساتھ چھیننے والے چور ہونے پر دلالت کرتا ہے، اور کبھی صاحبِ خواب کے کمینہ ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ اور کبھی غلط کمائی پر دلالت کرتا ہے۔

(۶۸) خواب میں دائیں ہاتھ کا بائیں ہاتھ سے لمبا ہونا نیکی کرنے اور ایسے مقام تک پہنچنے کی علامت ہے جو اس سے رک جائے ۔

خواب میں ہاتھ کاٹنا

khwab mein hath kaatna dekhna

(۱) خواب میں کٹا ہاتھ دیکھنا نماز چھوڑنے پر دلالت کرتا ہے یا دلیل ہے کہ مقطوع الید سوال سے بے پرواہ ہو گا اور ویسے ہی مالدار بنے گا یا اشارہ ہے کہ گناہوں سے توبہ کرے گا۔

(۲) ایک طرف کا ہاتھ دوسری طرف کی ٹانگ کٹنا دین میں فساد واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۳) مذاکیر کاٹنا نسل نہ ہونے یا اہل وعیال کی طرف سے قطع تعلق پر دلالت کرتا ہے۔

(۴) ناک اور کان کٹنا جرم پر  اور کبھی فقر پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۵) خواب میں زبان کاٹنا حجت کے باطل ہونے یا اس پر احسان کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۲) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے اعضاء کاٹے گئے تو دلیل ہے کہ وہ سفر کرے گا اور اس کے بعض اہل یا بیٹا اس سے جدا ہو ں گے۔

Tags: khwab me hath dekhne ki tabeer, khwab me lamba hath dekhne ki tabeer, khwab me ziada hath dekhne ki tabeer,khwab me hath se dekhne ki tabeer, khwab me hatho ke bal chalne ki tabeer, khwab me sone ka hath gold hand dekhne ki tabeer, khwab me hath se baat krne ki tabeer, khwab me hath se aag fire nikalne ki tabeer, khwab me hath se pani nikalne ki tabeer, khwab me left hand dekhne ki tabeer, khwab me hath kat jane ki tabeer, khwabe me hath chota hone ki tabeer, khwab hath na dekhne ki tabeer, khwab me hath ko khoon se rangne ki tabeer, khwab me right hand cut jane ki tabeer, khwab me hath ka khak aalood hone ki tabeer, khwab me khubsurat hath beautiful hands dekhne ki tabeer, khwab me hath jharne ki tabeer

error: Content is protected !!
Scroll to Top