خواب میں قبر دیکھنا

khwab me qabar dekhna

(۱) خواب میں قبر دیکھنا قید خانہ کی دلیل ہے اور قید خانہ دیکھنا قبر کی علامت ہے۔

(۲) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ خواب میں قبر میں زندہ ہے اور رو رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ قید ہو گا ۔

(۳) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ خواب میں قبر بنا رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ گھر تعمیر کرے گا۔

(۴) اگر کوئی شخص جنازہ دیکھے بغیر قبر میں داخل ہوا تو خالی گھر خرید نے پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) اگر کسی نے خواب میں قبر کھودی اگر صاحبِ خواب کنوارہ ہے تو وہ مکر وفریب کے ذریعہ عورت سے شادی کرے گا۔

(۵) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کسی قبر کے پاس کھڑا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی گناہ کا مرتکب ہو گا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: (ولا تصل علی احد منہم مات ابدا ولا تقم علی قبرہ) ”ان (منافقین) میں کسی کی نماز جنازہ نہ پڑھایے اور نہ ہی اس کی قبر پر کھڑا ہو“۔

(۷) کسی نے خواب میں ایسی جگہ قبر کھودی کہ جہاں دیوار نہیں ہے تو یہ اس کی آخرت کا گھر ہے۔

(۸) اگر وہ اس قبر میں داخل بھی ہوا تو اس کی موت قریب ہے۔

(۹) اگر داخل نہیں ہوا تو کوئی بات نہیں۔

(۱۰) کسی نے خواب میں قبر خریدی اور اس میں داخل نہیں ہوا تو صاحبِ خواب کسی عورت کی شرم گاہ کا نکاح کے ذریعے مالک ہو گا یا دلیل ہے کوئی باندی خریدے گا۔

(۱۱) اگر کسی نے خواب میں قبر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے دیکھا تو دلیل ہے کہ کوئی شخص صاحبِ قبر کے بعد اسی جگہ مکان بنائے گا۔

(۱۲) خواب میں قبور معروف دیکھنا حق بات کی دلیل ہے اور قبر مجہول کو دیکھنا منافق قوم پر دلالت کرتا ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: (وما انت بمسمع من فی القبور) ”آپ مردوں کو سنانے والے نہیں ہیں“۔

(۱۳) خواب میں خود کو چھت پر قبر کھودتے دیکھنا لمبی عمر پانے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۴) اگر کسی نے خواب میں قبروں کی زیارت کی تو دلیل ہے کہ وہ محبوس قوم سے ملاقات کرے گا۔

(۱۵) خواب میں قبروں پر بارش ہونا اللہ تعالیٰ کی رحمت کی دلیل ہے۔

(۱۶) اگر کسی نے خواب میں قبر بنائی تو شادی کرنے کی دلیل ہے۔

(۱۷) اگر کسی نے خواب میں قبر کو گھر بنایا تو موت اور اللہ کو زیادہ یاد کرے گا۔

(۱۸) خواب میں کسی مکان میں دفن کرنا یا ہونا اس مکان میں اقامت کرنے کی دلیل ہے۔

(۱۹) کبھی خواب میں قبروں کو دیکھنا دور کے سفر، تنہائی، بیویوں اور قید خانوں پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۰) اگر کسی نے خواب میں دیکھا وہ اپنے لئے یا کسی دوسرے کے لئے قبر کھود رہا ہے یا صاحبِ خواب کے لئے قبر کھودی جا رہی ہے تو صاحبِ خواب اس ملک میں گھر بنائے گا یا اس میں مقیم ہو گا۔

(۲۱) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ قبر کا دہانہ بند کر رہا ہے تو اس کی زندگی لمبی ہو گی اور ہمیشہ صحت مند رہے گا۔

(۲۲) اگر کسی نے خواب میں اپنے آپ کو زندہ درگور ہوتے دیکھا تو دلیل ہے کہ اس کو غم نصیب ہو گا یا اس کے کام میں تنگی ہو گی یا وہ قیدی ہو گا۔

(۲۳) اگر کسی نے اپنے آپ کو حنوط لگے ہوئے کفن میں زندہ درگور کیے ہوئے دیکھا تو اس کی شادی ہونے کی دلیل ہے۔

(۲۴) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ کسی مردہ کی قبر کو کھود رہا ہے تو صاحبِ خواب مردے کے طریقہ کی تلاش میں ہے اور اس کی چھوڑی ہوئی چیزوں کے درپے ہے، اگر مردہ عالم ہے تو اس کے علم سے اس کو حصہ ملے گا، اگر مردہ مالدار تھا تو وہ اس کا مال حاصل کرے گا، اگر وہ اس کی قبر تک پہنچا اور اس کو وہاں زندہ پایا تو مالِ حرام ملنے پر دلالت کرتا ہے، اگر اس کو مردہ پایا تو اس کو مطلب حاصل نہیں ہو گا۔

(۲۵) اگر کسی نے خواب میں رسول اللہ ﷺ کی قبر مبارک کو کھودا تو وہ آپ ﷺ کی سنتوں کی تجدید کرے گا الا یہ کہ آپ ﷺ کے جسمِ اطہر تک پہنچا اور اس کو موڑنا بدعت کا متلاشی کی علامت ہے۔

(۲۶) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ غیر معروف مردے اپنی قبروں سے باہر نکل کر اپنے گھروں کو جا رہے ہیں تو مسجدوں سے لوگوں کو باہر نکالے گا۔

(۲۷) اگر کسی نے خواب میں کسی کافر یا بدعتی یا ذمی کی قبر کو کھودا تو دلیل ہے کہ گمراہوں کے مذہب کی تلاش میں ہے یا حرام مال سے علاج کر رہا ہے، اگر یہ کھودنا مردار، بدبودار، کیچڑ یا بہت زیادہ گندگی تک پہنچا تو مفید مطلب تک پہنچنے میں قوی دلیل ہے۔

خواب میں گورکن یا  قبر کھودنے والا دیکھنے کی تعبیر

(۱) خواب میں گورکن وہ آدمی ہے جو کسی ایسے پُر مشقت کام میں لگا ہوا ہے جس سے موت تک چھٹکارا حاصل نہیں ہو سکتا۔

(۲) گورکن کے بارے میں دریافت کرنا مصیبت کی طرف اشارہ ہے، اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ نمناک مٹی کھود رہا ہے تو دلیل ہے وہ کوئی باطل کام سوچے گا اور اسے کچھ نفع حاصل نہیں ہو گا۔

(۳) پہاڑ کو کھودنے والے مرد سے مراد ایسا آدمی ہوتا ہے جو کسی عظیم، مضبوط اعصاب کے آدمی کے ساتھ رہتا ہو۔

(۴) پہاڑوں اور کنویں کو کھودنے والا سازشی، دھوکہ باز اور اپنی عداوت کو چھپانے والا ہے، اگر وہ اس پر اجرت لے تو مکار اور حیلہ باز ہے اس لئے کہ کھودنا مکر ہے گورکن کو خواب میں دیکھنا دروغہ جیل اور بری باتوں کی پردہ دری کی علامت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top