Khwab me ghati dekhna
(۱) خواب کے اندر جو شخص گھاٹی کی طرف وارد ہوا گویا اس نے اپنے نقش کو دنیا وآخرت کے حصول میں لگایا ہے اس مقدار کے مطابق جس کا نائم نے خواب میں ارادہ کیا ہوا ہو۔
(۲) بسا اوقات عقبہ دلالت کرتی ہے کسی دشوار عورت یا سخت جھگڑالو آدمی پر جس کو نرمی کے سوا حاصل نہیں کیا جا سکتا اور کبھی ایسے رفیق یا شریک پر دال ہوتی ہے جس کو مال اور جان پر امن نہ دیا جا سکتا ہو اور کبھی ایسے عمل پر دال ہوتی ہے جس کے ذریعے خطرات سے نجات حاصل ہو، وقال تعالى: (فلا اقتحم العقبۃ وما ادراک ما العقبۃ) ”سو نہ دهمک سکا گھاٹی پر اور تو کیا سمجھا کیا ہے وہ گھاٹی“۔
(۳) کبھی گھاٹیاں تنگدستی، مصائب اور خطرات کی علامت ہوتی ہیں لہذا ان پر وارد ہونا بھی ایسا ہی ہے اور گھاٹی سے واپس اترنا ان خطرات سے سلامتی ہے۔
(۴) کبھی گھاٹیاں سزا اور تادیب پر دال ہوتی ہیں۔
(۵) بسا اوقات گھاٹی اس سواری یا بیوی یا باندی یا پل یا بلند عمارت پر دال ہوتی ہے جس کو وہ روندے گا۔
(۶) کبھی گھاٹی پر چلنا دال ہوتا ہے بلندئ مرتبہ پر علم کے ذریعہ یا اچھی سیاست یا اعلیٰ دانائی یا حسنِ سیرت یا وعدہ وفائی یا حسنِ سلوک کے سبب۔
(۷) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ بلندی سے پستی کی طرف آ رہا ہے تو وہ مرتبے سے ہٹ گیا یا اس کی حالت سلب ہو گئی یا وہ دین سے مرتد ہو گیا یا وہ اس حالت کی طرف لوٹ گیا جس پر وہ تھا۔
(۸) ہر چڑھنا جس کو انسان دیکھے گھاٹی یا ٹیلہ یا چھت وغیرہ پر گو یا وہ حاصل کرنے والا ہے کسی ضرورت کو جس کا وہ ارادہ کر رہا ہے۔
(۹) اور گھاٹی میں سیدھے چڑھنا مشقت ہے، اس میں کوئی بھلائی نہیں ہے۔
(۱۰) جس نے دیکھا کہ وہ اتر رہا ہے ٹیلہ یا محل یا پہاڑ سے تو وہ معاملہ جس کو وہ طلب کر رہا ہے وہ ناقص اور نا تمام رہے گا۔