khwab me fasahat eloquence dekhna
(۱) خواب میں اگر کسی نے دیکھا کہ وہ غیر فصیح تھا مگر پھر فصیح ہو گیا تو بیداری میں بھی فصیح ہو گا، اس کو شرف، عزت اور حکومت عطا ہو گی یہاں تک کہ اس کی نظیر دنیا میں نہ ہو گی۔
(۲) اگر صاحبِ خواب پہلے سے حکمران تھا تو اسے دنیا حاصل ہو گی اور اگر وہ تاجر تھا تو دنیا میں اس کا دل لگے گا، یہی تعبیر ہر پیشہ اور فن والے کے لئے ہے۔
(۳) اگر خواب میں کوئی خود کو ہر زبان میں بات کرتا دیکھے تو دنیا کے بڑے حصے کا مالک ہو کر عزت حاصل کرے گا، فصاحت سے عزت اور حکومت کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔