خواب میں دشمن دیکھنا

Khwab me dushman enemy dekhna

(۱) خواب میں دشمن مخالف اور سرکش سے قدرت ختم ہونے کی دلیل ہے، کبھی اس سے مراد دشمن کے مقابلے میں اللہ تعالی کی خصوصی مدد ونصرت حاصل ہوتی ہے، اگر کوئی خواب میں اس سے دشمنی رکھے تو وہ بیداری میں دوستی کرے گا، خواب میں دھمکیاں دیا جانا بشارت اور خیر کی دلیل ہے۔

(۲) خواب میں اچھائی کے وعدے شر ہیں اور نصیحت دھوکا ہے، اگر زمین میں دشمن داخل ہو وہاں سیلاب آئے گا، اگر خواب میں دشمن کے ہاتھوں قید ہو تو شدید غم کی دلیل ہے۔

(۳) اگر دیکھے کہ دشمن کے ہاتھوں میں بطورِ رہن رکھا گیا ہے تو وہ اتنے گناہ کرے گا جن کے سبب رہن بن جائے گا، اگر دشمن کے گھوڑے شہر میں دوڑیں وہ بارشیں اور سیلاب وغیرہ ہیں۔

خواب میں دشمنی دیکھنا

Khwab me dushmani enemity dekhna

(۱) خواب میں کسی سے دشمنی اس سے محبت اس کا ساتھ نبھانا ہے، کبھی اس کے کام کا افشا اور جو وہ چھپانا چاہتا ہے اس کا اظہار ہے، اللہ کے دشمنوں کی عداوت ایمان کی دلیل ہے، ان سے محبت کتاب اللہ کی مخالفت اور سنتِ رسول اللہ ﷺ سے رجوع ہے۔

(۲) اگر خواب میں کوئی شخص اس سے دشمنی رکھے تو وہ بیداری میں اس سے دوستی کرے گا، خواب میں دشمنی پوشیدہ چیز کا اظہار ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top