khwab me dukaan shop dekhne ki tabeer
اس کی دلالت مندجہ ذیل چیزوں پر ہوتی ہے، زوجہ، ولد، موت، حیات، مال، جاہ، باندی، سواری، راز۔
(۱) اگر دیکھا کہ اس کی دکان گرگئی تو دلیل ہے اپنی بیوی کو طلاق دے گا یا اپنے بیٹے سے جدا ہو گا۔
(۲) یہ خواب مریض کے لئے تو دلیلِ موت ہے، اگر مریض نہیں تو مال کے گم ہونے کی علامت ہے یا باندی کو فروخت کرنے یا اس کے مرنے کی دلیل ہے یا تعبیر ہے کہ اس کی سواری ہلاک ہو گی یا اشارہ ہے کہ اس کا راز فاش ہو گا۔
(۳) غیر شادی شدہ شخص کا خواب میں اپنی دکان کو جدید اور خوبصورت اور خوشبودار حالت میں دیکھنا نیک صالح عورت سے نکاح کرنے اور شادی شدہ کے لئے صاحبِ اولاد ہونے کی دلیل ہے۔
(۴) یہی خواب اگر مریض دیکھے تو مرض سے نجات اور طویل عمر نصیب ہونے کی دلیل ہے اور کبھی اسی خواب کی تعبیر مرتبہ کے بلند ہونے، عزت کے وسیع ہونے یا خوبصورت باندی یا سواری خرید نے یا راز کے ظاہر نہ ہونے سے کی جاتی ہے۔
(۵) کبھی دکان کی تعبیر والدین سے بھی کی جاتی ہے اس لئے ان کا وجود وغذا ونفع کے اسباب میں سے ہیں، کبھی اس کی دلالت اس کے علم اور صوت پر ہوتی ہے، دکان میں کمی وزیادتی ان چیزوں اور لوگوں میں کمی وزیادتی کی دلیل ہے جن پر اس کی دلالت ہوتی ہے۔
(۶) خواب میں دکان میں بیٹھنا خیر حاصل کرنے کی دلیل ہے۔
(۷) اپنی دکان کو گرتے ہوئے دیکھنا اگر والد یا والدہ یا بیوی میں سے کوئی مریض ہو تو اس کے مرنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۸) اگر ایسا نہیں تو معاملہ مشکل ہونے اور کاروبار میں کمی واقع ہونے کی دلیل ہے، کبھی دکان کی دلالت انسان کی معیشت پر ہوتی ہے۔
(۹) چنانچہ خواب میں اپنی دکان میں جھاڑو دینا اور دکان کے دروازہ کا ٹوٹ جانا حالت کی تبدیلی کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
(۱۰) دکانوں کے دروازوں کو بند حالت میں دیکھنا سرد بازاری مالِ تجارت کے مہنگے ہونے کی طرف اشارہ ہے اور دکانوں کے دروازوں کا بند ہونا ان کے مرنے اور نام ختم ہونے کی دلیل ہے۔
(۱۱) دکانوں کے دروازوں کا کھلا دیکھنا تجارت کے دروازے کھلنے کی علامت ہے۔
خواب میں دکان دیکھنے کی مزید تعبیرات
Khwab me dukaan shop dekhne ki tabeer
(۱) گھر کے دروازے پر دکان دیکھنا صاحبِ گھر یا صاحبِ خواب یا بیوی کے دوست پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ دکان میں بیٹھا ہے تو وہ حکمرانی، عزت وشرف ورتبہ اور نعمت سے سرفراز ہو گا بشرطیکہ اس کااہل ہو۔