خواب میں دوشیزہ کو دیکھنے کی تعبیر

khwab me nojawan Larki young woman dekhna

(۱) خواب میں دوشیزہ دیکھنا بہر صورت دشمن کی دلیل ہے۔

(۲) کسی نامعلوم دوشیزہ کو دیکھنا کسی غیر متوقع خوشی کی خبر پانے کی دلیل ہے۔

(۳) نو جوان خوبصورت لڑکی خواب میں دیکھنا خیر، کامیابی، سرور اور فرحت وطاقت کی نوید ہے تعبیر کے اعتبار سے سب سے اچھی تعبیر عرب گندم گوں عورتوں کو خواب میں دیکھنا ہے۔

(۴) غیر معروف عورت معروف سے بہتر ہے  اور سب سے مضبوط وہ ہیں جو زیب وزینت کئے ہوئے ہوں یہ دوسروں سے بہتر ہیں۔

(۵) اگر نوجوان لڑکی ہے تو اس کی حالت خوبصورتی لباس اور زیور کے بقدر خیر کی علامت ہے۔

(۶) اگر وہ مستورہ ہے تو مستورات میں دین کے اعتبار سے سب سے بہتر ہے، اگر زیب وزینت ظاہر کرنے والی ہے تو مشہور ہے کہ خیر کی دلیل ہے۔

(۷) اگر وہ نقاب میں ہے تو بھی خیر کی علامت ہے۔

(۸) اور اگر بالکل بے حجاب ہے تو خیر عام ہونے کی اطلاع ہے۔

(۹) ابھرے ہوئے پستانوں والی دوشیزہ خیر کی امید ہے۔

(۱۰) اور جس نے کسی کافر دوشیزہ کو دیکھا تو وہ خوشی کی خبر سنے گا۔

(۱۱) اگر ترش رو دوشیزہ کو دیکھا تو دلیل ہے کہ وحشت ناک خبر سنے گا۔

(۱۲) اگر کوئی لاغر دوشیزہ دیکھی تو اس کو غم اور فقر لاحق ہو گا۔

(۱۳) اگر برہنہ دوشیزہ دیکھی تو تجارت میں گھاٹا ہو گا اور رسوائی ہوگی۔

(۱۴) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کسنی کنواری کے ساتھ مبتلا ہے

(جماع کر رہا ہے) تو دلیل ہے کہ اسے زمین حاصل ہو گی یا نفع بخش تجارت کرے گا۔

(۱۵) اگر کسی نے دیکھا کہ کوئی دوشیزہ بوڑھی ہو گئی ہے تو اُس دوشیزہ کے دین کی بہتری کی دلیل ہے۔

(۱۶) اگر کسی بوڑھی نے دیکھا کہ اس کی جوانی لوٹ آئی ہے اور سابقہ قوت وشہوت بھی اور بیاہ رچا رہی ہے تو دین میں پختگی کی دلیل ہے بشرطیکہ نکاح حلال تھا، اگر وہ نکاح حرام تھا تو اس کے بقدر دنیا ملنے کی دلیل ہے۔

(۱۷) اگر کسی نے دیکھا کہ کوئی بوڑھی جوان ہو گئی ہے اگر دیکھنے والا فقیر تھا تو مستغنی ہو گا، اگر دنیا کے اعتبار سے ہیچ تھا تو دنیا واپس لوٹ آئے گی، اگر مریض تھا تو شفا یابی پائے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top