Khwab me dhuwan smoke dekhne ki tabeer
(۱) اس کی تعبیر اللہ تعالی کی طرف سے عذاب اور دھوؤں اور بادشاہ کی طرف سے سزا کی دلیل ہے۔
(۲) خواب میں اپنی دکان یا گھر سے دھواں نکلتے دیکھنا معاشی پریشانی اور خوف میں مبتلا ہونے کے بعد خوشحالی اور خیر نصیب ہونے کی علامت ہے۔
(۳) کسی ایسی ہانڈی کے نیچے سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھنا جس میں گوشت پک رہا ہو خوف میں مبتلا ہونے کے بعد خوشحالی، خوشی اور خیر کی علامت ہے۔
(۴) بو کے بغیر دھواں نکلتے ہوئے دیکھنا ایسے خوف کی دلیل ہے جس کے بعد برائی اور رسوائی ہو۔
(۵) خواب میں دھویں کا پھیلنا یا سر پر چھا جانا بخار میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔
(۶) خواب میں دھویں کی تپش کا پہنچنا غم پہنچنے کی علامت ہے۔
(۷) دھواں دیکھنا سخت خوف اور قتالِ شدید پر دلالت کرتا ہے اور چنگاری کے ساتھ دھواں دیکھنا لوگوں کے درمیان پھیلنے والے قتل کی طرف اشارہ بھی کرتا ہے اور چنگاریوں کے بغیر دھواں دیکھنا جنگ کے بغیر یک جا ہونے اور قتال کے بغیر فتنہ واقع ہونے کی خبر دیتا ہے۔
(۸) خواب میں ایسا دھواں دیکھنا جس سے لوگوں کو ایذا پہنچے یا اور ان کی آنکھوں کو تکلیف ہو نا غم، صدقات، ظلم اور اللہ تعالی کی طرف سے بصورتِ قحط عذاب وغیرہ پر دلالت کرتا ہے۔
(۹) کبھی جہاں دھواں نکلتا دیکھا گیا ہے وہاں سے کسی خبر کی آمد کی توقع بھی رکھی جا سکتی ہے۔