khwab me dastarkhaan dekhna
خواب میں دسترخوان دیکھنا بالوں والے پر اور کنگھی بیچنے والے پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ کسی سماط جمع کرنے والا بھی ہوتا ہے اس لیے کہ وہ لوگوں کے مال کو جمع کرتا ہے اور بعض دفعہ یہ اس آدمی پر دلالت کرتا ہے جو یتیموں کا مال ظلما کھائے اور کہا گیا کہ وہ تکلیفوں کو دور کرنے والا ہے۔
اس کے علاوہ خواب میں دستر خوان دیکھنا کسی عظیم الشان ملک کی طرف سفر کرنے پر دلالت کرتا ہے اور کہا گیا اس کی تعبیر وسعت اور راحت ہے اس کے لئے جو اس کو پائے اس لئے کہ دسترخوان کھانوں کی جگہ ہے اور دستر خوان سفر پر اور اللہ تعالی کی طرف سے تنگی اور پھر کشادگی پر دلالت کرتا ہے۔