خواب میں صنوبر درخت دیکھنا

khwab me darakht dekhna

(۱) اس کی تعبیر شہرت یافتہ رفیع القدر اور کم مال والا با برکت شخص ہے چونکہ (صنوبر میں پھل کم لگتے ہیں) اور دوسروں کو کم فائدہ پہنچانے والے بخیل قسم کے شخص پر بھی دلالت کرتا ہے اور ایسے شخص پر بھی دلالت کرتا ہے کہ جس کے پاس چور وغیرہ پناہ لیتے ہیں، اس لئے صنوبر کے درخت میں چیل وغیرہ پناہ لیتے ہیں۔

(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے صنوبر کے درخت کو چھیل کر دروازہ بنایا تو تعبیر ہے کہ وہ بد خلق اور بد مزاج چوکیدار رکھے گا۔

(۳) اس طرح اگر یہ یہی خواب بادشاہ دیکھے تو وہ ایک بد مزاج ظالم قسم کے شخص کو اپنا محافظ رکھے گا۔

(۴) اگر تاجر یہ خواب دیکھے تو وہ ظالم اور چور کو اپنا محافظ بنائے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top