خواب میں دجال کو دیکھنے کی تعبیر

Khwab me dajjal dekhne ki tabeer

(۱) اس کی تعبیر ایسے وعدہ خلاف دھوکہ باز حکمران سے کی جاتی ہے جس کے پیرو کار کمینے قسم کے لوگ ہوں، خواب میں دجال کو دیکھنا دشمن کے مسلط ہونے اور زمین میں خون ریزی اور فتنہ وفساد پھیلانے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) مسافر کے لئے یہی خواب ڈاکوؤں کے ہاتھ لگنے کا اشارہ ہے اور کبھی اس کی رؤیت کفار کے شہروں میں سے کسی شہر میں فتح ہونے کی دلیل ہے۔

(۳) خواب میں دجال کی افاقت یا اس کی صفات میں سے کسی صفت کے ساتھ متصف ہونا کا دو جھوٹ اور فتنے میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔

(۴) کبھی ظہورِ دجال سے یہود کی حالت کی درستگی کے بعد ان کی ہلاکت کی طرف اشارہ ہوتا ہے اور خواب میں دجال جن جن مقامات سے گزرے ان مقامات میں پریشانی، غم، ظلم، پیداوار اور املاک کی ہلاکت یا بارانِ رحمت وخیر کی بندش کی دلیل ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top