khwab me churi knife dekhna
(۱) اس کو خواب میں دیکھنا گھر کے خادم پر یا اس شخص پر دلالت کرتا ہے جو اس گھر کا نفع سوچتا ہو پر جیسا کہ مالک یا غلام چنانچہ چھری کی تیزی اس کے حکم کے نفاذ پر، اس کی حرکت پر دلالت کرتی ہے۔
(۲) اگر عورت نے دیکھا کہ اس کے پاس چھری ہے یا اس نے کسی کو چھری دی تو کسی مشہور آدمی سے محبت کرنے پر دلالت کرتا ہے، کا تب اور ذبح کرنے والے کی چھری قصائی پر اور لشکر کی چھری قوت اور خدمت پر دلالت کرتی ہے۔
(۳) جس نے دیکھا کہ اس نے چھری کو چرایا جس سے وہ بچوں کو ادب سکھا رہا ہے تو وہ اپنے کسی بچے پر فریفتہ اور دلدادہ ہو گا اور عام کھانے کی اشیاء میں استعمال ہونے والی چھری جو اس سے کچھ کرنا چاہے کسی عقلمند غلام پر دلالت کرتا ہے جو کام میں دھو کہ کرے۔
(۴) اگر اس نے اس سے کام کر لیا تو اس کام کے ختم ہونے پر یا خراب ہونے پر دلالت کرتا ہے اور چھری کی تعبیر دلیل بھی ہے اور کہا گیا کہ جس نے چھری دیکھی تو خادم کے ہاتھ پر قوت اور مال پائے گا۔
(۵) اگر اس نے دیکھا کہ اس نے چھری نگل لی تو وہ اپنے بیٹے کے مال سے کھائے گا۔
(۶) جس کی بیوی حاملہ ہو اور وہ خواب میں چھری دیکھے تو اس کے ہاں مذکر اولاد ہو گی اور کہا گیا کہ جس نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں چھری ہے تو وہ دو سو درہم پائے گا اس لئے کہ اس کا نصاب مال کا نصاب ہے اور بعض دفعہ چھری کی تعبیر فقیر کے لئے پچیس ۲۵ درہم سے کی جاتی ہے۔
(۷) جس نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں چھری ہے تو اگر اس کا کوئی جھگڑا ہے تو وہ اس میں کامیاب ہو گا اور اس کے لئے حجت اور دلیل قائم نہیں کر سکے گا اس لئے کہ یہ اسلحہ میں سے ہے اور اس کو دشمن سے بچاتی ہے۔
(۸) جس نے دیکھا کہ اس کو چھری دی گئی اور اس کے پاس اس کے علاوہ کوئی اسلحہ نہیں ہے تو وہ بیٹا اور بھائی پائے گا اور اگر اسے بھائی یا بیٹے کا انتظار نہ ہو تو وہ بھلائی پائے گا اور رزق پائے گا۔
(۹) جس نے دیکھا کہ اس نے چھری کے ساتھ ذبح کیا تو وہ ایسی چیز پائے گا جو چھری سے ذبح کی جاتی ہے جیسے پرندہ یا کوئی جانور وغیرہ۔
(۱۰) جس نے دیکھا کہ اس نے اپنے ہاتھوں کو چھری سے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تو وہ کوئی چیز دیکھے گا جس سے وہ متعجب ہو گا۔
(۱۱) جس نے دیکھا کہ اس نے چھری یا خنجر اپنے مال میں داخل کی تو وہ کسی عورت سے شادی کرے گا۔
(۱۲) کسی نے خواب میں کسی چھری وغیرہ سے فائدہ اٹھایا تو اگر وہ کنوارا ہے تو شادی کر کے فائدہ اٹھائے گا اور اگر اس کی بیوی حاملہ ہے تو اس کا بیٹا صحیح، تندرست اور سالم پیدا ہو گا اور اگر اس کے ساتھ کوئی چیز ہو جو مذکر کی تائید کر رہی ہو تو اس سے مراد مذکر ہو گا اور اجنبی مونث پر دلالت کرتا ہے اور اسی طرح تعبیر نیزہ کی ہے اور اگر اس کی بیوی حاملہ نہ ہو مگر وہ کسی سچے گواہ کی تلاش میں ہو تو اسے پائے گا۔
(۱۳) اگر اس کی چھری تیز ہو گئی تو وہ گواہ عادل ہو گا اور اگر تیز نہ ہوئی یا دندانے اس میں پڑے ہوئے ہوں تو اس کے گواہ پر جرح ہو گی۔
(۱۴) اگر وہ نیام میں ہو جائے تو گواہ ذلیل ہو گا اور اس کی گواہی کسی نامناسب واقع کی وجہ سے مردود ہو گی اور اگر ان میں سے کوئی چیز نہ ہو تو یہ دنیا کے فائدہ پر دلالت کرتا ہے جو اسے حاصل ہو گا یا کسی صلہ رحمی ہے جسے وہ کرےگا یا کسی بھائی کے ساتھ رہے گا یا کوئی اس سے دوستی کرے گا یا کوئی خادم جو اس کی خدمت کرے گا یا کوئی غلام جس کا لوگوں کی قدروں کے مطابق مالک ہو گا۔