خواب میں چھچھوندر دیکھنے کی تعبیر

Khwab me chichondar mouldwarp dekhne ki tabeer

اس کی دلالت بے رحم، سخت دل، ظالم اور کم عقل شخص پر ہوتی ہے ۔ چنانچہ خواب میں اس کا گھر میں داخل ہونا کسی مکار شخص کے داخل ہونے کی علامت ہے۔ یہ سرخ جانور ہے جو بلی سے چھوٹا ہوتا ہے اور گھر میں رہتا ہے اور چوہے کا دشمن ہے ۔

(۱) خواب میں اس کی رؤیت اندھا ہونے، متفرق ہونے اور حیران ہونے، چھپ جانے، راستہ کے تنگ ہونے، کان درد کرنے والے کے لئے اس میں حرکت پیدا ہونے کی علامت ہے۔

(۲) خواب میں میت کے ساتھ اس کو دیکھنا آگ پر دلالت کرتا ہے چنانچہ اللہ تعالی کا فرمان ہے ﴿ وَذُوقُوا عَذَابَ الْخُلْدِ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ﴾ (ترجمہ: اپنے کئے ہوئے گناہوں کے سبب ہمیشہ کے عذاب کو چکھو)۔

(۳) کبھی اس خواب کی تعبیر میت کے ”مقام جنت الخلد“ میں داخل ہونے سے کی جاتی ہے۔

(۴) کبھی اس کی رؤیت اشیاء کے برقرار رہنے کی علامت ہوتی ہے۔

(۵) کبھی اس کی دلالت نا بینا فقیر آدمی پر ہوتی ہے  اور کبھی اس کی دلالت مکار فاسق شخص پر ہوتی ہے۔

(۶) کبھی اس کی دلالت امانت میں برقرار رہنے کی علامت ہے۔

Tags: Khwab me chichondar mouldwarp dekhne ki tabeer

error: Content is protected !!
Scroll to Top