خواب میں چھت دیکھنے کی تعبیر

khwab me chatt ceiling dekhna

(۱) اس کو خواب میں دیکھنا کسی بلند مرتبہ مرد پر دلالت کرتا ہے اگر وہ چھت لکڑی کی ہو تو یہ کسی مغرور آدمی پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) اگر اس نے دیکھا کہ گویا چھت گرنے ہی والی ہے تو اسے کسی بلند مرتبہ شخص سے خوف لاحق ہو گا، پس اگر چھت سے اس پر مٹی گری اور وہ اس کے کپڑوں کو لگی تو اسے خوف کے بعد مال ملے گا۔

(۳) اگر چھت کا شہتیر ٹوٹ گیا تو صاحبِ گھر کی موت کسی آفت کی وجہ سے ہو گی جو اس پر نازل ہو گی۔

(۴) جس نے دیکھا کہ وہ کسی چھت پر داخل ہوا جس سے اس پر آسمان چھپ گیا تو اس پر چور داخل ہو ں گے اور اس کا سامان چرائیں گے۔

(۵) جس نے دیکھا کہ اس کی چھت گر گئی تو گھر والا مر جائے گا۔

(۶) جس نے دیکھا کہ اس کے گھر کی چھت سے پانی ٹپک رہا ہے تو یہ کسی میت یا کسی بیمار پر ہو رونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۷) جس نے دیکھا کہ بارش اس کے گھر کی چھت کی مٹی کو لے گئی تو وہ مال کے اعتبار سے فقیر ہو گا اور اس سے نعمت چھوٹ جائے گی۔

(۸) جس نے دیکھا کہ وہ اپنے چھت کے اوپر ہے اور اترنا چاہتا ہے لیکن اتر نہیں سکتا تو وہ قید ہو گا۔

(۹) شہتیر کی تعبیر منافق آدمی سے کی جاتی ہے جو کسی منافق قوم کے کام کا ذمہ لے پس اگر وہ گر گئی تو یہ اس کے مکان سے ہٹ جائے گا  اور اگر ٹوٹ گئی تو وہ آدمی مر جائے گا۔

(۱۰) جس نے دیکھا کہ چھت اس پر گر گئی تو اسے عذاب پہنچے گا۔

(۱۱) جس نے دیکھا کہ ستارے اس کی چھت کے نیچے ہیں تو اس کی چھت خراب ہو جائے گی یہاں تک کہ اس سے ستارے نظر آنے لگیں گے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top