خواب میں چٹان دیکھنا

khwab me chataan rock dekhna

(۱) اس کی دلالت صبر کرنے والی عورتوں پر ہوتی ہے اور کبھی مضبوطی اور درازی عمر اور عقل پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اس کی دلالت چوپایوں اور کبھی عمارت پر ہوتی ہے اور کبھی چٹان کی رؤیت نسیان کی علامت ہوتی ہے لقولہ تعالی: (إِذْ أَوَيْنَا إِلَى الصَّخْرَةِ فَإِنِّي نَسِيتُ الْحُوتَ) ”جب ہم نے جگہ پکڑی اس پتھر کے پاس سو میں بھول گیا مچھلی“ ۔

چٹان زنا اور فسق وفجور پر دلالت کرتی ہے، کبھی اس کی تعبیر اس کے ہم نام (صخرہ شخص) پر بھی ہوتی ہے اور کبھی وہ شخص بھی صخرۃ سے معبّر ہوتا ہے جس کی اصلیت میں کمینگی ہو، خواب میں شہر میں بہت ساری چٹانیں دیکھنا شہر میں ارزانی ہونے کی دلیل ہے، اگر چٹان کی تعبیر منصب سے کی جائے تو وہ منصب طویل المدت ہو گا  اور اگر تعبیر زوجہ ہو تو وہ صابرہ قانعہ ہو گی اور کبھی چٹان کی دلالت اس چیز پر بھی ہوتی ہے جو اس سے بنائی جاتی ہے مثلاً بت اور مورتی وغیرہ۔

(۲) پہاڑ کے آس پاس چٹانوں کی تعبیر مرتبے والے سخت دل لوگوں سے کی جاتی ہے۔

(۳) خواب میں خود کو کسی چٹان پر اترتا ہوا دیکھنے کی تعبیر پہاڑ پر اترنے کی تعبیر کی طرح ہے۔

(۴) خواب میں چٹان یا اس قسم کی کسی اور چیز میں سوارخ کرنا کسی کام کے بارے معلومات حاصل کرنے اور بقدرِ سوراخ اس مقصد میں کامیاب ہونے پر دلالت کرتا ہے، پہاڑ کی تعبیر بادشاہ بھی ہے۔

(۵) اگر پہاڑ سے بادشاہ مراد لیا جائے تو اس کے آس پاس چٹانوں اور درختوں سے اس کے کارندے مراد ہوتے ہیں، پہاڑ سے توڑ کر پھینکے ہوئے بڑے بڑے پتھر مُردوں پر دلالت کرتے ہیں کیونکہ ان کو اللہ تعالی کی تسبیح کرنے والے زندہ پہاڑ سے علیحدہ کیا گیا ہے گویا وہ مردے ہیں اور ان پتھروں کی دلالت سخت، اللہ کی یاد سے غافل جاہل قسم کے لوگوں پر بھی ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top