khwab me chabuk kora whip dekhna
(۱) اس کو خواب میں دیکھنا حاجتوں کے پورے ہونے اور سوال کے پورا کرنے اور دشمن کو رسوا کرنے پر دلالت کرتا ہے اور یہ لڑکے یا ہمدرد ساتھی پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۲) اگر آسمان سے کوڑا گرے تو یہ عذاب پر دلالت کرتا ہے اور کوڑا بادشاہ پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) جس نے اپنے ہاتھ میں کوئی چابک دیکھا تو وہ کسی خوبصورت بادشاہ کے قریب ہو گا اور اگر وہ کٹی ہوئی نہ ہو تو یہ دلالت کرتا ہے والی یا صدقات کے محکمہ میں عامل بننے پر۔
(۴) مار نے پر اگر اس کا کوڑا ٹوٹ گیا تو اس کی سلطنت چلی جائے گی اور اگر درمیان سے چر گیا تو یہ بادشاہت کی کمزوری کی علامت ہے۔
(۵) اگر اس نے دیکھا کہ اس نے کوڑے سے گدھے کو مارا تو وہ اللہ تعالی سے اپنی معیشت کے لئے دعا کرے گا۔
(۶) اگر اس نے اس کے ذریعے گھوڑے کو مارا جس پر وہ سوار تھا اور اس کو بھگانے کا ارادہ کرتا ہے تو وہ اللہ تعالی سے کسی کام کے لئے دعا کرے گا جس میں سختی اور تنگی ہو گی۔
(۷) اگر اس نے دیکھا کہ اس نے چابک حاصل کیا تو وہ کسی عجمی آدمی سے مدد حاصل کرے گا جو کہ بادشاہ کے قریب ہو اور اس کی بات کو سنا جاتا ہو اور اس کا حکم چلتا ہو۔
(۸) اگر اس نے دیکھا کہ وہ اس کے ساتھ کسی کمزور آدمی کو مار رہا ہے جو کہ مضبوط اور لمبے ہاتھوں والا نہ ہو تو وہ اس کو کاٹے گا اگر اسے تکلیف ہوئی اور وہ اس سے ڈر گیا تو وہ اس سے فائدہ اٹھائے گا اور رک جائے گا اور توبہ کرے گا۔
(۹) اگر اسے تکلیف نہ ہوئی تو وعظ کو قبول نہیں کرے گا۔
(۱۰) اگر مارتے وقت اس سے خون بہہ گیا تو یہ ظلم پر دلالت کرتا ہے اور اگر نہ بہے تو یہ حق پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۱) اگر اس نے مارا جو اس کے مارنے سے اس کی جلد پھٹ گئی تو جس چیز کی طرف وہ منسوب ہے وہ اس کے لئے دوگنی ہو جائے گی اور اگر مارنے والے کو خون لگا تو اسے مضروب سے حرام مال ملے گا۔
(۱۲) اگر مضروب کو خون لگا تو وہ رشوت لے گا۔
(۱۳) اگر مارتے وقت چھڑی ٹیڑھی ہو گئی تو عقل بھی اس سے ٹیڑھی ہو گی یا جس آدمی سے وہ مدد حاصل کرے گا تو وہ ٹیڑھا یا لنگڑا ہو گا۔
(۱۴) جس نے دیکھا کہ بادشاہ نے اسے سو چھڑیاں یا اس سے کم یا اس سے زیادہ ماریں تو یہ درا ہم ملنے پر دلالت کرتا ہے چھڑیوں کی مقدار۔