khwab me cat dekhna
(۱) خواب میں بلّا دیکھنا خادم پر دلالت کرتا ہے اور کہا گیا کہ گھر والوں میں سے کسی چور پر دلالت کرتا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کی مونث کو دیکھنا کسی بری اور دھوکے باز عورت پر دلالت کرتا ہے اور اس کی نسبت اس کی طرف بھی کی جاتی ہے کہ جو اس کے ارد گرد پھرے اور اس کی حراست کرے تو وہ اس کو نفع بھی پہنچا سکتی ہے اور نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔
(۲) جس کو بلی نے کاٹا اور اس کو خراشیں وغیرہ آگئیں تو وہ ایک سال بیمار ہو گا۔
(۳) اگر وہ بلّا وحشی ہو تو بیماری اس سے بھی سخت ہو گی۔
(۴) اور اگر بلا اطمینان میں ہو تو اس سے مراد سکون اور راحت والا سال ہوتا ہے۔
(۵) اگر بلا بہت زیادہ وحشی اور بہت زیادہ تکلیف والا ہو تو یہ نقصان والے سال پر دلالت کرتا ہے جس میں اسے تھکاوٹ پہنچے گی۔
(۶) جس نے دیکھا کہ اس نے بلّے کو بیچا تو وہ مال خرچ کرے گا۔
(۷) جس نے دیکھا کہ اس نے بلے کا گوشت کھا یا تو وہ جادو سیکھے گا۔
(۸) جس نے دیکھا کہ اس نے بلے کو بدل دیا تو وہ چوری یا کسی اور برے راستے کے ذریعے مال پائے گا۔
(۹) جس نے دیکھا کہ بلی کسی گھر میں داخل ہوئی تو اس گھر میں چور داخل ہوں گے۔
(۱۰) اگر وہ بلا کوئی چیز لے گئی تو چور بھی کوئی چیز لے جائیں گے۔
(۱۱) جس نے دیکھا کہ اس نے بلے کو ذبح یا قتل کیا یا اس کو پکڑ لیا تو وہ کوئی چور پکڑے گا اور اس پر غالب آئے گا۔
(۱۲) جس نے دیکھا کہ اس نے بلے کا گوشت یا اس کی چربی لی تو وہ کسی چور کا یا جو وہ چوری کرے گا اس میں سے مال پائے گا اور جس نے دیکھا کہ وہ پہلے سے جھگڑ رہا ہے یہاں تک کہ اس نے اس کو خراشیں ماریں یا اس کو کاٹ لیا تو اسے کوئی لمبی بیماری پیش آئے گی اور اس سے بری ہو جائے گا یا اسے کوئی سخت غم پیش آئے گا اور پھر اللہ تعالی س پر کشادگی کریں گے۔
(۱۳) اگر اس نے دیکھا کہ وہ بلے پر غالب آ گیا تو وہ بیماری یا غم سے بہت جلدی چھٹکارا پا لے گا۔
(۱۴) اگر بلا غالب آ گیا تو اسے بہت سخت بیماری اور غم پہنچے گا اور سنور سے مراد بلی ہے اور خواب میں بلی کا دیکھنا دلالت کرتا ہے نامہ اعمال پر اللہ تعالی کے اس ارشاد کی وجہ سے
(وقالوا ربنا عجل لنا قطنا قبل یوم الحساب) ”اور کہتے ہیں اے رب جلدی دے ہم کو چھٹی ہماری پہلے حساب کے دن سے“ یہاں پر قط سے مراد نامہ اعمال ہے اور بعض دفعہ بیوی یا اولاد کی طرف سے سختی پر دلالت کرتی ہے یا جھگڑے یا چوری یا زنا یا بے وفائی یا چپکے چپکے باتیں سننے پر یا آنکھوں سے اشارہ کرنے پر یا عیب جوئی یا چیخ وپکار پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ یہ حرامی بچے پر یا وہ بچہ جسے زمین سے اٹھایا گیا ہو اور اس کے والدین کا پتہ نہ ہو پر یہ دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ یہ کسی ایسے انسان پر نرم کلام سے لوگوں میں اچھل کود یا رقص کی وجہ سے محبوب ہو پر دلالت کرتا ہے اور یہ شخص رقص کے ساتھ ساتھ چیزوں پر بھی نظر رکھتا ہے پس جونہی فرصت پاتا ہے تو اس میں فساد کرتا ہے۔
(۱۵) اگر بلی اور چوہا متفق ہو گئے یا بھیڑیا اور بکری متفق ہو گئے تو یہ منافقت اور چاپلوسی پر دلیل ہے اور اگر لوگ امن میں ہوں تو دشمن سے خوف زدہ ہوں گے اور بعض دفعہ یہ رعیت میں عدل یا دنیا کے احوال کے فساد پر دلالت کرتا ہے اور اسی طرح سب ضدیں جب اکھٹی ہو جائیں تو اس کی تعبیر یہی ہو گی اور بعض دفعہ یہ دشمن کو دور کرنے پر یا مدِ مقابل پر غالب آنے یا کسی شاطر تیز وطرار غلام پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ بلی کسی ایسی عورت پر دلالت کرتی ہے جو اولاد کی تربیت اور ان کی حفاظت اور تادیب پر حریص ہو۔
(۱۶) اگر بلے نے کسی انسان کو خراشیں پہنچائیں یا اس کا خون بہنے لگا یا اس کی آنکھ باہر نکل آئی تو یہ کسی کوشش کرنے والے دشمن پر دلالت کرتی ہے۔
(۱۷) خوشبو والی بلی دلالت کرتی ہے اس شخص پر جس میں شریروں کی عادتیں اور نیکیوں کے اخلاق ہوں۔
خواب میں بلّا دیکھنا
khwab me billa tomcat dekhna
خواب میں بلا دیکھنا حساب کتاب کی دلیل ہے اور کبھی بلا عذاب پر بھی دلالت کرتی ہے، جیسا کہ فرمانِ الہی ہے: (عجل لنا قطنا قبل یوم الحساب) کبھی کسی کی باتوں کو سننے اور آنکھ سے اشارہ پر اور غیبت کرنے پر بھی دلالت کرتی ہے اور کبھی دلالت کرتی ہے ولدِ زنا اور راستے سے لاوارث بچہ اٹھانے پر اور نرم گفتگو کرنے والے پر بھی دلالت کرتی ہے۔