Khwab me buttock dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں مقعد یا پچھواڑا دیکھنے کی تعبیربیوی اور مال سے کی جاتی ہے، خواب میں د بر کا بند ہو نا مر جانے کی علامت ہے۔
(۲) مقعد یا پچھواڑے کی دلالت ذلیل قسم کے آدمی پر بھی ہوتی ہے اور بعض علمائے تعبیر کی رائے ہے کہ اس کی دلالت ڈھول بجانے والے پر ہوتی ہے اور بعض نے کہا ہے کہ اس سے مراد بعض محارم ہیں اور بعض کا خیال ہے کہ اس کی دلالت رازوں کو پوشیدہ رکھنے والے آدمی پر ہوتی ہے۔
(۳) خواب میں کسی مرد کا مقعد یا پچھواڑا دیکھا اگر وہ مرد جوان ہے تو اس سے ادبار ملنے کی علامت ہے، اگر بوڑھا جان پہچان والا ہے تو وہ اس کو اس عمل میں واقع کرے گا، اگر غیر معروف ہے تو اسی طرح غیر معروف ادبار ملے کی دلیل ہے۔
(۴) خواب میں مقعد یا پچھواڑے کا قطعی ہونا قطع رحمی کی علامت ہے۔
(۵) حج کا ارادہ کرنے والے آدمی کا خواب میں اپنی والدہ کا مقعد یا پچھواڑا دیکھنا حج کے باطل ہونے پر دلالت کرتا ہے، اگر حج کا ارادہ نہیں ہے تو یہ خواب معیشت کے ٹھپ ہونے اور کاروبار کے بند ہو جانے کی دلیل ہے۔
(۶) کبھی کسی انسان کا مقعد یا پچھواڑا دیکھنا کسی ترش چہرہ دیکھنے پر دلالت کرتا ہے۔
( ۷) خواب میں مقعد یا پچھواڑے سے خون یا پاخانہ نکلنا اس کے بمقدار مال ہاتھ سے نکلنے کی علامت ہے۔
(۸) مقعد یا پچھواڑے سے پاخانہ نکلنا کسی ضرورت میں مال خرچ کرنے کی دلیل ہے اور غیر مخرج معتاد میں پاخانہ نکلنا غیر ضرورت میں مال خرچ ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۹) بعض علمائے تعبیر کی رائے ہے کہ مقعد یا پچھواڑے کی تعبیر بے وقوف آدمی ہے۔
(۱۰) غیر معروف عورت کا مقعد یا پچھواڑا دیکھنا صاحبِ خواب کے دنیا سے پیچھے رہ جانے کی دلیل ہے، بعض اہلِ تعبیر کے قول کے مطابق دبر کی دلالت دبرِ راہب پر ہوتی ہے اور اس میں وطی کرنا گندگی کو جھاڑو سے دور کرنے کی علامت ہے۔
(۱۱) اپنے مقعد یا پچھواڑے سے پانی پینا، پچکاری کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۲) خواب میں مقعد یا پچھواڑے سے کپڑا نکلنا اہل وعیال سے جدا ہونے کی علامت ہے۔
(۱۳) مقعد یا پچھواڑے سے خون نکلنا اولاد کی اولاد پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۴) مقعد یا پچھواڑے سے نکلے ہوئے خون میں آلودہ ہونا مالِ حرام میں ملوث ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۵) پیٹ یا دبر سے کپڑے کا ٹکڑا نکلنا ایسی قوم کو جدا کرنے کی علامت ہے جو اس کے عیال کے نفقہ میں سے کھاتی ہو۔
(۱۶) خواب میں عورت کے مقعد یا پچھواڑے میں جماع کرنا کسی کام کو غیر طبعی طریقے سے طلب کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۷) کبھی مقعد یا پچھواڑے کی دلالت مندرجہ ذیل اشیاء پر بھی ہوتی ہے بٹوہ، صندوق، سٹور، بیت المال، دکان، مجلس وغیرہ، چنانچہ دبر میں حادثہ ہونا مذکورہ چیزوں میں حادثہ ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۱۸) کبھی مقعد یا پچھواڑے کی دلالت مندرجہ ذیل پر بھی ہوتی ہے لپٹنے والا کپڑا، شلوار، بیٹھنے کا کپڑا یا چٹائی، سواری، گھوڑے وغیرہ کی زین اور کبھی اس کی دلالت مار پیٹ اور بیماری پر بھی ہوتی ہے۔
(۱۹) بڑے بڑے کاموں کی طرف متوجہ ہونے اور ان سے پیچھے ہٹنے کی بھی دلیل ہے۔
(۲۰) کبھی مقعد یا پچھواڑے کی دلالت اپنے ساتھی کی اطاعت اور کبھی اس کی معصیت پر بھی ہوتی ہے۔
(۲۱) گند صاف کرنے والے خادم پر بھی ہوتا ہے۔
(۲۲) کبھی اس کی تعبیر لوہار کی بھٹی اور کبھی بگل بجانے والے کے بگل سے بھی کی جاتی ہے اور کبھی ان سے سرزد ہونے والے کلام حسن یا کلام قبیح سے بھی تعبیر کی جاتی ہے۔
(۲۳) کبھی مقعد یا پچھواڑے گھر کی گندگیوں کو دور کرنے والے پرنالے پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(۲۴) کبھی اس کی دلالت ایسے گھر پر بھی ہوتی ہے جس میں کوئی رہائش اختیار نہیں کرتا اور ایسی زمین پر بھی دلالت کرتی ہے جس میں نہ کوئی کاشت کرتا ہے اور نہ ہی اس میں فصل ہوسکتی ہے۔
(۲۵) کبھی مقعد یا پچھواڑے کی تعبیر ایسا شخص بھی ہو سکتا ہے جس کی شرارت وجہالت کی وجہ سے اس سے دوری اختیار کی جائے اور اس کی دلالت فسق وفجور اور بدعات کے مقامات پر بھی ہوتی ہے۔
(۲۶) کبھی اس کی تعبیر گندہ دہنی سے بھی کی جاتی ہے اور کبھی فرحت ومسرت پر بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے۔
(۲۷) خواب میں مقعد یا پچھواڑے سے بہت چیزیں نکلنا میدانِ جنگ سے پیٹ پھیرنے یا اپنی رائے سے پھر جانے کی علامت ہے۔
(۲۸) کبھی اس خواب سے کام میں حرج ورکاوٹ پڑ جانے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔
(۲۹) کبھی اس خواب کی تعبیر اپنی مصلحت کے لئے راستہ کھولنا اور پھر ضرورت کے وقت اس حد تک پہنچنے کا دشوار ہونا ہے اور کبھی سفر نہ کر سکنے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔
(۳۰) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کی دبر سے مور نکلا تو تعبیر ہے کہ اس کے ہاں خوبصورت بیٹی پیدا ہوگی۔
(۳۱) دبر سے مچھلی نکلنا بدصورت بچی کی پیدائش کی طرف اشارہ ہے۔
(۳۲) پیٹ میں رہنے والا یا دیگر قسم کا کیڑا قریبی رشتہ داروں سے جدائی پر دلالت کرتا ہے۔
(۳۳) سانپ وغیرہ نکلنا دور کے مسافر رشتہ دراروں پر دال ہے۔