خواب میں بڑھیا دیکھنا

Khwab me burhya old woman dekhna

(۱) خواب میں بڑھیا عاجز ہونے کی دلیل ہے، کبھی اس سے دنیاوی شان وشوکت کا خاتمہ اور غم بھی مراد ہوتے ہیں،  کبھی بڑھیا کو دیکھنا آخرت کو دیکھنا ہے کیونکہ یہ دنیا کی ضد ہے، کبھی اس سے شراب اور گائے بھی مراد ہوتے ہیں کہ یہ دنیا کی ضد ہے  کیونکہ انہیں بھی عربی میں عجوز (بڑھیا) کہا جاتا ہے، کبھی بڑھیا کو دیکھنا مایوسی کے بعد حمل ہونے کی دلیل ہے، کبھی اس کی دلالت مکر وفریب پر بھی ہوتی ہے۔

(۲) مریض بڑھیا عجز پر اور پیاسی بڑھیا قحط پر دلالت کرتی ہے۔

(۳) اگر بڑھیا بچی بن جائے تو زوالِ قحط کی دلیل ہے۔

(۴) اگر نامعلوم بڑھیا کسی مریض پر داخل ہو تو اس کی وفات کا ڈر ہے۔

(۵) اگر حاملہ ایسا دیکھے تو اس کے لئے بہتری کی دلیل ہے۔

(۶) اگر کسی اہم کام میں لگا ہوا شخص بڑھیا کو اپنے ساتھ لیٹے ہوئے یا اپنا ساتھی دیکھے تو وہ اپنے کام اور مقصد سے عاجز ہو گا، بڑھیا بنجر زمین پر بھی دلالت کرتی ہے جس سے کوئی پیداوار نہ ہو۔

(۷) خارشی بڑھیا د یکھنا تنگی اور ندامت کی علامت ہے، بری شکل وصورت والی بڑھیا کو دیکھنا فتنہ اور لڑائی کو دیکھنا ہے، کافر بڑھیا حرام مال جبکہ مسلمان بڑھیا خوشی کے ساتھ حلال مال ہے۔

(۸) اگر کوئی عورت بڑھیا بن جائے تو اسے وقار حاصل ہو گا۔

(۹) نامعلوم بڑھیا قحط سالی کی دلیل ہے۔

(۱۰) اگر بڑھیا آسمان سے اترے اور لوگ اس پر تعجب کریں تو یہ بھی قحط سالی ہے، کبھی بد شکل بڑھیا لڑائی اور قحط کے زوال کی بشارت ہے، لاغر بڑھیا بھی قحط سالی کی علامت ہے، اگر وہ موٹی ہو جائے اور خوش شکل بن جائے تو قحط سالی ختم ہو جائے گی، بناؤ سنگھار کرنے والی بڑھیا دنیاوی بشارت ہے اور عنقریب اسے خوشخبری حاصل ہو گی، غم کے ساتھ دنیا کا حصول اور زوالِ جاہ ہے، بد شکل بڑھیا ایک حالت سے دوسری حالت میں تبدیلی ہے، ننگی بڑھیا دنیاوی رسوائی ہے۔

 (۱۱) اگر دیکھے کہ بڑھیا گھر میں داخل ہوئی تو دنیا کے آنے اور اگر بڑھیا گھر سے نکلے تو دنیا کے جانے کی دلیل ہے، نامعلوم بڑھیا کی تعبیر بہ نسبت معلوم بڑھیا کے زیادہ صحیح ہوتی ہے، بڑھیا کے ساتھ مل کر باہم کوشش کرنا دنیا ملنے کی دلیل ہے۔

(۱۲) اگر ایسی بڑھیا دیکھے جس سے نکاح کی شہوت ختم ہو چکی کہ اس میں نکاح کی قوت لوٹ آئی اور اس نے نکاح کر لیا تو اسے دین اور دنیا دونوں حاصل ہوں گی اگر نکاح حلال ہو اور اگر حرام تو اسے صرف دنیا حاصل ہو گی۔

(۱۳) اگر کوئی عورت خود کو بڑھیا بنے دیکھے تو دنیاوی بھلائی پانے کی دلیل ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top