خواب میں صبر اور بُرد باری دیکھنے کی تعبیر

khwab me burdbari dekhne ki tabeer

خواب میں ایسے شخص کے ساتھ صبر اور بُرد باری  کا معاملہ کرنا جو صبر اور بُرد باری  کا حق دار ہے، اس کے مرتبے کے بلند ہونے کی طرف اشارہ ہے اور ایسے شخص کے ساتھ حلم کا برتاؤ کرنا جو اس کا اہل نہیں ہے تو اس پر آواز کسنے یا گناہوں کے مرتکب ہونے اور سخت قسم کی بیماریاں نازل ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں صبر کی تعبیر رفعت وبشارت ہے، نیز مصائب کے وقوع کی اطلاع ہے، بعض مرتبہ دلیل ہوتا ہے کہ جس کام میں اسے خوف ہے اس کا انجام اچھا ہو گا، جس شخص نے دیکھا کہ وہ کسی ضرر یا سختی پر صبر کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ اسے رفعت، خیر، اچھی حالت، سلامتی، عافیت اور فتح حاصل ہو گی۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top