خواب میں بچھو دیکھنا

Khwab me bichu scorpion dekhna

خواب میں بچھو ایسے چغل خور کے سبب سے غم اور سختی پہنچنے پر دلالت کرتا ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے کوئی محفوظ نہ ہو، بچھو سے مراد چغل خور ہوتا ہے، کبھی اس کی دلالت قرابت دار دشمنوں پر بھی ہوتی ہے۔

(۱) اگر دیکھے کہ ہاتھ سے بچھو پکڑ کر اپنی بیوی پر ڈالا ہے تو اپنی بیوی کے پچھلے راستہ میں مشغول ہو گا۔

(۲) لوگوں پر بچھو چھوڑنا لواطت کرنے کی علامت ہے۔

(۳) زرد رنگ کے بچھو کی بھی یہی تعبیر ہے، بعض حضرات فرماتے ہیں کہ اس سے مراد مال کا حصول ہے اور اسے قتل کرنا مال کا ہاتھ سے نکلنا ہے۔

(۴) بچھو کا اپنی طرف آنا اور ڈنگ مارنا فضل ہے جو اسے حاصل ہو گا لیکن جلدی ختم ہو جائے گا۔

(۵) اگر بچھو اسے ڈنگ مارے تو دشمن اس کی غیبت کرے گا اور اسے ڈنگ کی بقدر نقصان پہنچائے گا۔

(۶) گھر میں بچھو کو جلانا دشمن کی موت کی دلیل ہے۔

(۷) شلوار میں بچھو کا گھسنا اس بات کی دلیل ہے کہ اس کا دشمن اس کی بیوی سے بدکاری کرے گا۔

(۸) اگر بچھو کا گوشت پکا کر بھون کر کھائے تو اسے چغل خور دشمن کی جانب سے مال حاصل ہو گا مثلاً برات کا مال۔

(۹) اگر بچھو کا گوشت کچا ہو تو حرام مال کی دلیل ہے۔

(۱۰) اگر خواب میں بچھو کو نگل لے تو دشمن کی عزت پر ہاتھ ڈالے گا اور اس کے رازوں سے واقف ہو گا۔

(۱۱) اگر اپنی قمیض یا اپنے کمرہ میں بچھو دیکھے تو وہ دشمن ہے جو اسے معاشی نقصان پہنچائے گا۔

(۱۲) اگر بچھو کو اپنے بستر پر دیکھے تو دشمن اور اس کے گھر میں تکلیف کی دلیل ہے۔

(۱۳) اگر اپنے پیٹ میں بچھو دیکھے تو وہ اس کے اعمال میں دشمن ہیں۔

(۱۴) اگر خواب میں بچھو پچھلے راستہ سے نکلتے دیکھے تو اولاد کی اولاد میں سے دشمن ہیں اور وہ دشمنی ہے جو انہیں واقع ہو گی۔

(۱۵) خواب میں کچا بچھو کھانا گناہگار کی غیبت کرنے کی دلیل ہے۔

(۱۶) اس طرح کی تعبیر کسی بھی جانور کا کچا گوشت کھانا ہے، بچھو ایسے آدمی کی دلیل ہے جس کی دل کی باتیں اس کی زبان سے ظاہر ہو جائیں اور جس کے دشمنوں اور دوستوں کا کچھ علم نہ ہو، بچھو کمزور ہمت والا غیبت کرنے والا دشمن ہے۔

(۱۷) اگر بچھو کو دیکھ کر ڈرے اور بچھو نے اُسے ڈنگ نہ مارا ہو تو دشمن اس کی غیبت کرے گا اور اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا۔

(۱۸) اگر بچھو سے نہ ڈرے تو دشمن نہ اس کی غیبت کرے گا اور نہ ہی اسے نقصان پہنچا سکے گا۔

(۱۹) خواب میں بچھو کو قتل کرنا دشمن پر کامیابی کی دلیل ہے۔

(۲۰) اگر خواب میں اپنے ہاتھوں میں بچھو دیکھے جو لوگوں کو ڈنگ مار رہا ہو تو صاحبِ خواب لوگوں کی غیبت کرے گا اور دیگر لوگوں میں غیبت کو فروغ دے گا۔

(۲۱) اگر خواب میں بچھو کے مشابہ کوئی اور جانور ہو تو وہ ایسا آدمی ہے جسے دشمن سمجھا جاتا ہے لیکن درحقیت وہ دشمن نہیں ہے۔

(۲۲) بچھو کا ڈنگ چغل خور انسان کی زبان ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top