khwab me be wazu hone ki tabeer
(۱) خواب میں بے وضو ہوناغم دور ہونے کی دلیل ہے اور اگر صاحبِ خواب مالدار بھی ہو تو ادئیگی زکوۃ پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) اگر سفر کا ارادہ رکھنے والا شخص خواب میں قضاءِ حاجت کرے اور پاخانہ زیادہ ہو تو دلیل ہے کہ وہ سفر نہ کر سکے گا اور لوٹ لیا جائے گا یا راستہ منقطع ہوگا۔
(۳) اور خواب میں پاخانہ کرنا اور اس کا سخت ہونا اپنی عافیت کے لئے بعض مال کو خرچ کرنے کی علامت ہے اور اس کا پتلا ہونا سارا مال خرچ ہونے کی دلیل ہے۔
(۴) کسی نے دیکھا کہ وہ قضاءِ حاجت کر رہا ہے اور قضاءِ حاجت کی جگہ مشہور ومعروف ہے تو دلیل ہے کہ اس کا مال خرچ کرنا نفسانی خواہشات کی بناء پر ہے۔
(۵) غیر معروف جگہ قضاءِ حاجت کرنا غیر معروف جگہوں میں حرام مال خرچ کرنے کی دلیل ہے اور اس میں اس کا کوئی شکریہ بھی اد نہیں کرے گا اور یہ سب اپنے نفسانی خواہش سے کرے گا۔