khwab me bater quail dekhna
(۱) خواب میں بٹیر دیکھنا اللہ تعالی کی طرف سے اچھے رزق عطا ہونے پر دلالت کرتا ہے اور کہا گیا کہ بٹیر سے مراد دوزخی آدمی ہے اور بٹیر کو خواب میں دیکھنا غم اور مصیبت اور دشمن کی طرف سے اچانک حملہ کے دور ہونے اور وعدہ کے پورے کرنے پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ اس کو دیکھنا کفرانِ نعمت اور زوالِ منصب اور معیشت کی تنگی پر دلالت کرتا ہے۔
کبھی خواب میں بٹیر دیکھنا فائدوں اور کھیتی باڑی کی طرف سے رزق ملنے پر دلالت کرتا ہے اور جو اس کے سننے کا ارادہ کرے تو اسے شبہات اور کھیل کود اور خرچ میں اسے بات حاصل ہو گی اور بعض دفعہ سمانی کا دیکھنا کسی ایسے جرم پر دلالت کرتا ہے کہ جس کی وجہ سے قید اور سولی ہو۔