khwab me bartan dekhne ki tabeer
خواب میں اس کو دیکھنا محل پر دلالت کرتا ہے۔
(۱) چنانچہ کسی نے خواب دیکھا کہ اس کو ایک برتن ملا جس میں موتی ہیں تو تعبیر ہے کہ اس کو ایک ایسا محل ملے گا جس میں خدمت گار مرد وعورت ہوں گے۔
(۲) اشنان کے برتن کا مالک ہونا ہموم وغموم سے چھٹکارے اور قرض سے نجات کی دلیل ہے۔
(۳) یمنی برتن کی دلالت ایسے بچے پر ہوتی ہے جس کی وجہ سے تجمل حاصل ہو اور عزت کی حفاظت کرنے والی بیوی پر بھی دال ہے۔
(۴) کبھی اس کی دلالت مجلد کتاب پر بھی ہوتی ہے۔
(۵) عورتوں کے برتن تکلیف اور غم کی نشانی ہیں، کبھی یہی خواب مصیبت زدہ کے لیے مصیبت سے خلاصی اور خوشی پر اور کبھی اولاد وازواج پر دلالت کرتا ہے۔
(۶) شیشے کا برتن بے وفا دوست کی علامت ہے۔
(۸) ٹھیکری کے برتن کی دلالت خادم اور باندیوں پر ہوتی ہے۔
خواب میں برتن دیکھنا
Khwab me bartan dekhna
(۱) برتن اپنے مقصد میں کامیاب ہونے پر دلالت کرتا ہے اور اس کی دلالت ظریف پر بھی ہوتی ہے۔
(۲) کبھی مال اور علم کے برتن پر بھی اس کی دلالت ہوتی ہے۔