خواب میں برف کے اولے برسنے یا برفباری کی تعبیر

Khwab me barf ke ole barasne barafbari snowfall ki tabeer

(1) خواب میں اولے برسنے کی تعبیر بادشاہ کی طرف سے سزا اور عذاب، عام اموال کے چلے جانے اور ضرب شدید اور درد میں مبتلا ہونے کی نشانی ہے۔

(۲) کسی نے دیکھا کہ بے موسم آسمان سے اولے برس رہے ہیں یا برف باری ہو رہی ہے تو یہ صاحبِ خواب کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(۳) کسی نے دیکھا کہ اولے یا برف اس کے بدن پر گر رہے ہیں تو یہ اس کے بعض مال کے ضائع ہونے کی علامت ہے۔

(۴) برف باری کے موسم میں برف باری غم اور پریشانی ختم ہونے اور دشمنوں اور حاسدوں کے ذلیل ہونے کی دلیل ہے؛ اس لئے کہ اس سے زمین کو ٹھنڈک حاصل ہوتی ہے جس سے سانپ اور بچھو وغیرہ ظاہر ہوتے ہیں۔

(۵) کسی نے دیکھا کہ اتنی زیادہ بارش ہوئی کہ جس کی وجہ سے مکانات اور راستے برباد ہو گئے اور چلنا مشکل ہو گیا تو یہ معاشی بحران کی طرف اشارہ اور سفر کے معطل ہونے کی علامت ہے۔

(۶) خواب میں اولے دیکھنا نقصان کی علامت ہے اگر اس سے نقصان ہوا۔ اگر دیکھا کہ اولے برس رہے ہیں لیکن کسی کو کوئی نقصان نہیں ہو رہا  تو یہ خیر کی علامت ہے۔ اگر لوگ اس سے اپنے برتن بھر لیں یا اس سے کچھ کھا ئیں تو رزق ملنے کا اشارہ ہے۔

(۷) زمین پر اولے پڑنا نزولِ رحمت کی دلیل ہے۔

(۸) فصل اور نباتات پر بغیر نقصان کے اولے برسنا خیر اور خوشحالی کی طرف اشارہ ہے۔ کبھی یہی خواب فصلوں پرٹڈیوں کی علامت ہے۔

(۹) اگر اولوں سے فصلوں کو یا مکانات کو نقصان ہوا تو یہ مالی نقصان اور تاوان یا پھوڑے پھنسی میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔

(۱۰) کسی نے خواب دیکھاکہ وہ اولوں کو چھلنی یا کپڑا یا کسی ایسی چیز کے اندر اٹھائے ہوئے ہے جس میں عموما پانی نہیں ڈالا جاتا تو تعبیر یہ ہے کہ اگر صاحبِ خواب مالدار وغنی ہے تو اس کو مالی نقصان ہوگا۔ یا اس کا کاروبار کم ہو جائے گا۔ اگر اس کا مال دریا میں ہے تو ضائع ہونے کا خطرہ ہے اور اگر صاحبِ خواب فقیر ہے تو یہ اس کی محتاجی ختم ہونے کی علامت ہے۔

Tags: khwab me baraf girne ki tabeer, khwab me barafbari dekhne ki tabeer, khwab me snowfall dekhne ki tabeer, khwab me bhot ziada barish hone ki tabeer, khwab me zameen par ole girne ki tabeer

error: Content is protected !!
Scroll to Top