Khwab me balgham dekhne ki taber
(1) خواب میں بلغم دیکھنے کی تعبیر ایسا جمع کیا ہوا مال ہے جو نہ بڑھے۔
(۲) اگر دیکھا کہ اپنا بلغم پھینک دیا تو یہ مالی کشادگی کی علامت ہے، اور مریض کے لئے شفاء کی دلیل ہے۔
(۳) خواب میں کھانسنا مشکل میں مال خرچ کی طرف اشارہ ہے۔ اور صاحبِ علم کے لئے علم کے معاملے میں بخل (کنجوسی) کی نشانی ہے۔
(۴) خواب میں منہ سے بال یا دھا گہ یا کڑوا پانی وغیرہ کا نکلنا صاحبِ خواب کے خیانت پر برقرار رہنے کی علامت ہے۔
(۵) بعض علماءِ تعبیر نے کہا ہے کہ خواب میں کسی عالم کے منہ سے پانی نکلنے کی تعبیر اس کے ایسے وعظ سے کی جاتی ہے جس سے لوگوں کو فائدہ ہو۔ اگر یہی خواب کوئی تاجر دیکھے تو اس کے سچا ہونے کی علامت ہے۔