Khwab me bail ox bull dekhne ki tabeer
(۱) بیل (ox, bull) کی تعبیر رئیس قوم گھر یا شہر یا گاؤں کا منتظم ہے۔
(۲) بادشاہ کے لیے ایک بیل دیکھنے کی تعبیر ایک سال کی حکومت اور تاجر کے لیے ایک سال کی تجارت سے کی جاتی ہے۔
(۳) کسی نے دیکھا کہ اس کے پاس بہت سارے بیل ہیں اگر صاحبِ خواب حکمرانی کرنے کا اہل ہے تو ایسا حکمران بننے کی علامت ہے جس کے ماتحت بہت سارے زعماء ہوں جن کو وہ اپنی حکمرانی میں کام پر لگا دے گا اوروہ اس کی تابعداری کریں گے۔
(۴) کسی نے دیکھا کہ وہ بیل پر سوار ہوا ہے تو دلیل ہے کہ خیر وخوشحالی اس کی طرف آئے گی۔
(۵) کسی نے خواب میں دیکھا کہ سرخ رنگ کے علاوہ کسی اور رنگ کے بیل کی سری کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب کو حکومت وسلطانی نصیب ہوگی۔
(۶) یہی اگر خواب تاجر دیکھے تو دلیلِ تجارت ہے اور ایسے شرکاء کی علامت ہے جو اس کے ماتحت کام کریں گے۔
(۷) اگر بازار میں کام کرنے والا کوئی آدمی یہ خواب دیکھے تو یہ اس کے پاس کام کرنے والے لوگوں پر دلالت کرتا ہے، ثور کی تعبیر عامل سے بھی کی جاتی ہے۔
(۸) کسی نے دیکھا وہ بیل پر سوار ہے تو دلیل ہے کہ وہ عامل پر غلبہ پائے گا۔
(۹) خواب دیکھا کہ بیل پر بوجھ لادا ہوا ہے تو اشارہ ہے کہ کوئی عامل بوجھ کے بقدر اس کی طرف مال لائے گا۔
(۱۰) کسی نے دیکھا کہ کسی بیل پر سوار کر کے اس کو اپنے گھر کے اندر داخل کیا تو دلیل ہے کہ اس کی طرف خیر لائی جائے گی۔
(۱۱) اگر سرخ بیل گھر میں داخل کیا تو اشارہ ہے کہ اس کا بیٹا بیمار ہو گا یا اس کے کسی اہل کا انتقال ہو گا۔
(۱۲) کبھی ثور بادشاہ پر بھی دلالت کرتا ہے کبھی اس سے ایسا دشمن مراد ہوتا ہے جو از قبیلِ عمال ہو۔
(۱۳) اگر کوئی شخص خواب میں گوشت کھانے کی غرض سے بیل ذبح کرے تو اس کا گوشت دلیل رزقِ حلال ہے۔
(۱۴) کسی نے دیکھا کہ اس نے بیل خریدا تو دلیل ہے کہ وہ دوستوں اور شریف لوگوں کے ساتھ شریفانہ گفتگو سے مدارت کرے گا۔ حضرت امام ابنِ سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں بیل غیرِ عرب پر دلالت کرتا ہے اور بیلوں کا چودہ عدد سے بڑھ جانا دلیلِ حرب ہے اور اس عدد سے کم جھگڑے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۵) کبھی بیل کی تعبیر مندجہ ذیل چیزیں بھی ہو سکتی ہیں قدرومنزلت وقوت والا مرد اور اس کا گوشت اس قسم کے آدمی کی طرف سے مال ملنے کی دلیل ہے جبکہ اس کی چربی اسی سال رزق ملنے کی علامت ہے۔
(۱۶) کسی نے دیکھا کہ بیل بھیڑیے میں تبدیل ہو گیا تو دلیل ہے کہ اس علاقہ کا حکمر ان ظالم نہیں ہوگا۔
(۱۶) کسی نے سفید رنگ کا بیل دیکھا تو دلیل ہے کہ اس کو خیر نصیب ہوگی اور اگر یہ بیل اس کو اپنے سینگوں سے مارے تو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کی دلیل ہے۔
(۱۷) خواب میں بیل کا گوشت کھانا مستغنی ہونے کی دلیل ہے۔
(۱۸) بیل پر سوار ہونا رفعت کی نشانی ہے۔
(۱۹) کسی نے خواب دیکھا بیل اس پر چڑھ گیا یا اس کو ٹانگ مار دی تو دلیل ہے اسی سال اس کا انتقال ہو جائے گا۔
(۲۰) کسی نے دیکھا کہ بیل اس کو دانت سے کاٹ رہا ہے تو علامت ہے اس کو بیماری لاحق ہو جائے گی۔
(۲۱) بعض اوقات سینگ سے مارنا اولادِ صالح نصیب ہونے کی بھی علامت ہوتا ہے۔
(۲۲) خواب میں اگر کسی پر بیل گر جائے تو سفرِ بعید کی دلیل ہے۔
(۲۳) اگر کوئی قیدی خواب میں بیل دیکھے تو قید سے چھٹکارے کی طرف اشارہ ہے اور بیمار کا خواب میں بیل دیکھنا بیماری سے صحت یابی کی دلیل ہے اور کسی مصیبت زدہ کا بیل دیکھنا مصیبت سے خلاصی کی علامت ہے۔
(۲۴) زمیندار کے لیے خواب میں بیل کے ذریعہ زمین جوتنا اس کی زراعت میں برکت اور خوشحالی کی دلیل ہے۔
(۲۵) تاجر کے لیے یہ خواب نقصان اور تاوان کی علامت ہے۔
(۲۶) عالم اور فقیہ کا یہ خواب دیکھنا علمی درستگی کی دلیل ہے۔
(۲۷) کسی نے دیکھا کہ بیل نے اس کو پچھاڑ دیا تو علامت ہے کہ وہ اس کی ہلاکت کے قریب ہے یا تعبیر ہے کہ جس مرض میں مبتلا ہے اس مرض میں اس کا انتقال ہوگا۔
( ۲۸ ) فقیر اور غلام کے لیے بیل شدتِ شدیدہ اور بڑوں کی طرف سے دھتکار نے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲۹) دریا میں سفر کرنے والے کے لیے رؤیتِ ثو رسیر فی البحر میں تکلیف واقع ہونے کی دلیل ہے۔
(۳۰) بیلوں کا ریوڑ دیکھنا کام میں مشکلات واقع ہونے کی دلیل ہے۔
(۳۱) بیل پر سواری کرنا شان کی بلندی کی علامت ہے۔
(۳۲) کسی نے دیکھا کہ بیل اس سے ہم کلام ہے یا وہ بیل سے بات کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے اور کسی آدمی کے درمیان منافرت پیدا ہو جائے گی۔
(۳۳) بیل کا سر دیکھنا عمال کے لیے سالوں پر دلالت کرتا ہے ۔
(۳۴) کسی نے دیکھا کہ بہت بڑا بیل کسی چھوٹے سوراخ سے نکل کر پھر دوبارہ اس سوراخ میں داخل ہونا چاہتا ہے اور سوراخ تنگ ہور ہا ہے تو اشارہ ہے کہ اس کے منہ سے کوئی بڑی بات نکل جائے گی جس کو وہ واپس لینا چاہے گا مگر کامیاب نہیں ہو سکے گا۔
(۳۵) کسی نے دیکھا کہ وہ کالے رنگ کے بیل پر سوار ہے اور بیل اس کو دانتوں سے کاٹ رہا ہے یا اس کو دھمکا رہا ہے تو تعبیر ہے کہ صاحبِ خواب کو دریا کا سفر کرنا پڑے گا اور اس کو اس سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کی کشتی مشکل میں پڑے گی غرق ہونے کے قریب ہو کر بچ جائے گی۔
(۳۶) کسی نے دیکھا کہ بہت سارے بیل گاؤں میں داخل ہو گئے تو ظالم دشمنوں کی طرف اور چوروں کی طرف اشارہ ہے جو گاؤں میں داخل ہوں گے۔
(۳۷) کسی صاحبِ حکومت نے دیکھا کہ بیل اس کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے اور اس کو اپنی جگہ سے ہٹادیا تو دلیل ہے کہ وہ اپنے عہدے سے معزول کر دیا جائے گا۔
(۳۸) بعض دفعہ ثور کا اطلاق باغی شخص پر بھی ہوتا ہے خواب میں بیل ذبح ہوتا دیکھنا ہلاکتِ اہل بغاوت کی دلیل ہے۔
(۳۹) کالے رنگ کے بیل پر سوار ہونا مال پانے کی علامت ہے۔
(۴۰) کسی نے دیکھا اس نے کالے رنگ کے بیل کو اپنے گھر لا کر باندھ دیا تو یہ اسی سال خیر حاصل ہونے کی دلیل ہے اور بیل کو زیادہ سینگوں کے ساتھ دیکھنا اتنے سالوں کی خیر کی دلیل ہے جتنے سینگ ہیں۔
(۴۱) بے سینگ بیل فقیر وذلیل مرد پر دلالت کرتا ہے یہی تعبیر مینڈھا دیکھنے کی بھی ہے۔
(۴۲) کبھی بیل دیکھنا دلیلِ نکاح ہوتا ہے بوجہ استعمال درکارِ کا شتکاری۔
(۴۳) کبھی بیل کی رؤیت دیہاتی اور زمیندار آدمی پر دلالت کرتی ہے۔
(۴۴) بسا اوقات بیل کی دلالت انقلابی آدمی پر ہوتی ہے اس لیے کہ بیل کے ذریعے بھی زمین کے نیچے والے حصے کو او پر لایا جاتا ہے۔
(۴۵) کبھی اس کی دلالت غلام اور مددگار دوست بھائی وغیرہ پر ہوتی ہے اس لیے کہ بیل سے بھی خدمت لی جاتی ہے۔
(۴۶) منکوحہ عورت کا بیل کی مالکہ بننا شوہر کے مطیع ہونے کی علامت ہے اور غیر منکوحہ کے لیے دلیلِ نکاح ہے اور بیٹی والی کے لیے اس کی بچی کے نکاح کی علامت ہے۔
(۴۷) اگر صاحبِ قوت آدمی خواب میں بیل دیکھے تو یہ اس کی کامیابی اور امید کے پورے ہونے کی علامت ہے اور اگر اس پر سوار ہوتے ہوئے اپنے آپ کو دیکھے تو یہ زیادہ قوت پر دلالت کرتا ہے۔
(۴۸) اگر حکومتی آدمی خواب میں بیل اپنے آپ کو ذبح کرتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے کسی سرکاری افسر کو قتل کرے گا اور عام آدمی کا یہ خواب دیکھنا اس آدمی پر جس سے ڈرتا ہو غلبہ کی دلیل ہےاور کسی ایسے انسان کے قتل کی علامت ہے جو اس قتل پر اس کے خلاف گواہ موجود ہوں گے۔
(۴۹) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ بیل کو گردن کے علاوہ گدی یا پیٹ یا کسی اور جگہ سے ذبح کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب کسی آدمی پر ظلم وزیادتی کرے گا اس کی ذات یا اس کے مال کو نقصان پہنچائے گا یا تعبیر ہے کہ اس کی اجازت کے بغیر اس کا نکاح کرائے گا۔
(۵۰) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ گوشت یا چربی کھانے یا کھال کو استعمال کرنے کی غرض سے بیل ذبح کر رہا ہے تو صاحبِ خواب اگر سلطان ہے تو دلیل ہے کہ کسی کے خلاف کا راوئی کرے گا اور اس کے مال چھینے کا حکم دے گا یہی خواب اگر تاجر دیکھے تو اشارہ ہے کہ وہ اپنے سٹور کو فروخت کرنے کے لیے یا کسی اور فائدے کے لیے کھول دے اگر ذبح کردہ بیل موٹا ہو تو مالی منفعت حاصل ہونے کی دلیل ہے اور اگر لاغر ہو تو نقصان اٹھانے کی علامت ہے۔
(۵۱) کسی نے دیکھا کہ وہ سرخ یا پیلے رنگ کے بیل پر بغیر رکاب سوار ہوا تو یہ دلیلِ مرض ہے۔
(۵۲) کبھی ثور کی تعبیر خوب صورت جوان سے بھی کی جاتی ہے۔
(۵۳) کبھی بیل کی رؤیت فتنہ پھیلنے اور مشکل امور کو پورا کرنے میں مدد کرنے سے کی جاتی ہے خاص کر زمیندار کے لیے یہی تعبیر ہے۔
(۵۴) کبھی اس کی رؤیت عبادت ونسیان میں واقع ہونے کی نشانی ہوتی ہے۔ (۵۷) چِتْکَبْرہ (جسم پر داغ دھبوں والا) بیل دیکھنا خوشی وفرحت کی دلیل ہے اور کالے رنگ کا بیل سرداری اور بیماری سے شفاء کی علامت ہے۔