Khwab me Badshah ka taj dekhne ki tabeer
(۱) تاج دیکھنا یا پہننا مال زائد علم اور اولاد کی علامت ہے۔
(۲) عورت کا تاج دیکھنا عجمی مرد کی علامت ہے اور مردوں کا تاج پہننا اس چیز کے زوال کی علامت ہے جو ان کی طرف منسوب ہے۔
(۳) کسی تاجر نے اپنے سر پر تاج رکھا تو یہ خواب اس کے مال کے ختم ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۴) کسی قوت والے کے سر پر تاج رکھنا اس کے دین میں کمی واقع ہونے کی نشانی ہے ۔
(۵) بادشاہ کے تاج کا سر سے گر جانا یا چھن جانا اس کی حکومت کے ختم ہونے کی علامت ہے۔
خواب میں تاج دیکھنے کی تعبیر
Khwab me taaj crown dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں تاج دیکھنا علمِ قرآن اور بادشاہت پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) کبھی تاج دیکھنا ولد، نئے شہر اور دشمنوں کی ذلت پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) اگر عورت خواب میں اپنے کو تاج پہنے دیکھے تو تعبیر ہے کہ وہ کسی صاحبِ قوت بلند مرتبہ والے غنی ومالدار مرد سے نکاح کرے گی۔
(۴) اگر حاملہ عورت یہ خواب دیکھے تو اولاد نرینہ پیدا ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۵) اگر تاج میں کوئی چیز اس کی اصلاح کے لئے داخل کرے تو یہ اس کے دین کی سلامتی کی علامت ہے۔
(۶) تاج دیکھنے یا پہننے کی تعبیر مالدار، بلند قدر ومرتبہ والی بیوی ہوتی ہے۔
(۷) اگر کوئی قیدی خواب میں خود کو تاج پہنے ہوئے دیکھے تو قید سے خلاصی قریب آنے کی دلیل ہے۔
(۸) اس کا معاملہ حضرت یوسف علیہ السلام کے معاملے کی طرح بادشاہ کے سامنے آئے گا لیکن اگر یہی خواب ایسا شخص دیکھے جس کا بیٹا گھر سے غائب ہے تو دلیل ہے کہ اس سے ملاقات سے پہلے نہیں مرے گا وہی اس کا تاج ہوگا۔
(۹) جواہرات سے مرصع تاج کی تعبیر صرف سونے کے تاج سے عمدہ ہے۔
(۱۰) تاج بادشاہ عجمی کی دلیل ہے۔
(۱۱) اگر کوئی بے شوہر عورت جواہر سے مرصع تاج اپنے سر پر دیکھے تو دلیل ہے وہ ایک مالدار صاحبِ جاہ وجلال مگر قدرے مریض شوہر سے نکاح کرے گی۔
(۱۲) اگر خالص سونے کا تاج پہنے دیکھے تو ایسے بوڑھے شوہر کی دلیل ہے جس کی میراث اس کو ملے گی۔
(۱۳) اگر مذکورہ خواب کوئی منکوحہ عورت دیکھے تو تعبیر ہے اس کے ہاں بیٹا پیدا ہوگا جو پورے خاندان کا سردار ہو گا اور اگر منکوحہ عورت خالص سونے کا تاج پہنے تو یہ جلدی مرنے کی دلیل ہے۔
(۱۴) کوئی بادشاہ تاج پہنے تو تعبیر ہے اس کی بینائی ختم ہو جائے گی اس لئے کہ آنکھ کی تعبیر دین ہے اور دین کی تعبیر آنکھ سے کی جاتی ہے۔
(۱۵) کسی نے سونے اور جواہرت سے مرصع تاج پہنا تو ایسا شخص عجمی بادشاہ کو پائے گا اور دین وشریعت کو ضائع کرے گااور منافق ہوگا۔
(۱۶) اگر کوئی تاج پہننے کا اہل شخص خود کو تاج پہنے دیکھے تو اس کو اپنی قوم کی سرداری نصیب ہوگی۔
(۱۷) اگر کسی عورت کا شوہر مریض ہے اور وہ خواب میں اپنے سر سے تاج اترتا دیکھے تو دلیل ہے اس کا شوہر مر جائے گا۔