Khwab me bachra dekhna
(۱) خواب میں پچھڑا مذکر اولاد ہے جبکہ اسے گائے جنے یا اسے کوئی ہبہ کرے اسی طرح ہر پرندہ بھنا ہوا۔
(۲) بچھڑا خوف سے امن ہے جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قصہ میں ہے۔
(۳) بچھڑا اولاد ہے جس سے انسان کو بھلائی حاصل ہو ۔
کبھی بچھڑ اغم، تنگی معصیت اور اللہ تعالی کی اطاعت سے خروج ہے۔
(۴) اگر عورت سونے کا زیور یا عمدہ لباس دیکھے تو فرحت اور سرور کی دلیل ہے، کبھی اس سے فتنہ بھی مراد ہوتا ہے۔
(۵) موٹا بچھڑا مذکر لڑکے کی بشارت اور دشمنوں پر مدد ہے۔
(۶) اگر دیکھے کہ کوئی بچھڑا یا بچھڑی کا گوشت کھاتا ہے تو اسے مرد یا عورت کی جانب سے مال حاصل ہو گا۔
(۷) اگر دیکھے کہ بچھڑے یا بچھڑی پر وزن لادا ہے اور اسے گھر میں داخل کیا ہے تو اسے شدید غم لاحق ہو گا۔