Khwab me baaz eagle dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں باز دیکھنا اگر وہ فرمانبردار ہو بادشاہ کے مصاحب کی علامت ہے اس لیے کہ باز تمام پرندوں پر تسلط رکھتا ہے۔
(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ باز کو اپنی طرف بلا رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب کو چیر پھاڑنے والی عربی فوج نصیب ہوگی۔
(۳) کبھی باز کی تعبیر معزز آدمی سے کی جاتی ہے۔
(۴) کسی نے خواب میں باز پکڑا دلیل ہے اس کو عظیم بیٹا نصیب ہوگا۔ اگر صاحبِ خواب امارت کا اہل ہے تو اس کو حکومت ملنے کی دلیل ہے۔
(۵) کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ سے باز اڑ گیا صرف اس کی پنڈلی باقی رہی تو یہ علامت ہے کہ صاحبِ خواب کا ملک ختم ہو گا صرف اس کا تذکرہ باقی رہے گا۔
(۶) اگر خواب دیکھا کہ اس کے ہاتھ سے باز اڑ گیا اور اس کے ہاتھ میں صرف پر رہ گئے تو دلیل ہے اس کے ملک کا کچھ حصہ اس کے ہاتھ میں باقی رہے گا۔
(۷) خواب میں باز کو ذبح کرنا قتل الملوک کی نشانی ہے اور اس کا گوشت کھانا بادشاہ کی طرف سے مال ملنے کی علامت ہے۔
(۸) بادشاہ کا بیٹا خواب میں اپنے ہاتھ میں باز دیکھے تو یہ بادشاہت ملنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۹) اگر عام آدمی یہ خواب دیکھے تو ریاست ملنے کی علامت ہے جس میں اس کی اچھی شہرت ہو گی۔
(۱۰) کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنے گھر میں باز قتل کیا تو یہ ہوشیار چور کو قتل کرنے کی علامت ہے۔
(۱۱) کسی نے دیکھا کہ کسی محلہ میں باز اتر گیا ہے تو یہ دلیل ہے کہ اس محلے میں ڈا کو چور داخل ہوگا۔
(۱۲) کسی نے دیکھا کہ اس کی مقعد سے باز نکلا تو یہ اشارہ ہے کہ صاحبِ خواب کسی حرام خور آدمی کا مصاحب ہو گا یا اس کے گھر میں پناہ لے گا۔
(۱۳) کبھی باز کی تعبیر ایسے چوروں سے کی جاتی ہے جو دن دہاڑے چوری کرتے ہیں۔
(۱۴) باز مندرجہ ذیل اشیاء پر بھی دلالت کرتا ہے، عزت، بادشاہت، دشمنوں پر غلبہ، اولاد کی وجہ سے ازدواج وغلام، سوار، مقاصد کو پہنچنا، قیمتی مال، آنکھوں کی صحت، کثرتِ اسفار، موت، قید ہونا، کھانے پینے میں تنگی۔
(۱۵) کسی نے دیکھا کہ باز اس کے ہاتھ سے اڑ گیا لیکن اس کا دھاگہ اس کے ہاتھ میں آ گیا تو دلیل ہے کہ اس کی حکومت ختم ہوگی مگر کچھ مال بقد ردھا کہ اس کے ہاتھ میں باقی رہے گا۔
(۱۶) کسی نے دیکھا کہ اس نے شکار کی غرض سے باز خریدا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی کام کے لیے ایسے کارندے بھیجے گا جو اس کے لیے مال کمائیں گے۔
(۱۷) بعض علماءِ تعبیر کہتے ہیں کہ خواب میں باز کو مرتے ہوئے دیکھنا ظلمت کے ختم ہونے کی دلیل ہے۔