خواب میں بانسری بجانے کی تعبیر

Khwab me baansuri bajane ki tabeer

(۱) خواب میں بانسری بجانا اچھی علامت ہے، نیز سننے والے کے لیے موت کی بھی نشانی ہے۔

(۲) اگر وہ خود بانسری بجانے والا ہو تو وہ کسی کی موت کا اعلان کر رہا ہو گا۔

(۳) بعض علماءِ تعبیر نے کہا کہ اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں بانسری ہے اور وہ بانسری کے سوراخوں پر ہاتھ رکھ رہا ہے تو وہ قرآن سیکھے گا اور جو پڑھے گا اس کو سمجھے گا بھی۔

(۴) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے بادشاہ سے بانسری لی ہے تو وہ امارت حاصل کرے گا اور فتنوں سے نجات پائے گا، تقوی اور لوگوں سے عزلت اختیار کرے گا۔

خواب میں بانسری بجانے والے کی تعبیر

(۱) خواب میں بانسری بجانے والے کو دیکھنا نئی بات اور فائدہ کی بات پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) خوشی کی بانسری بجانے والا خوشی اور سرور کی نشانی ہے۔

(۳) بادشاہ کی بانسری بجانے والا تحریکوں اور لشکروں کو تیار کرنے اور لے جانے کی علامت ہے۔

(۴) بانسری بجانے والا کسی آدمی کے قتل، مرنے، زنا یا دیت کا اعلان کرنے والا بھی ہوتا ہے، یہی تعبیر عورت کی بانسری بجانے کی ہے، کبھی بانسری بجانے والا انسان کی دبر (مقعد، پچھواڑا) پر بھی دلالت کرتا ہے اس لیے اگر کسی نے نا معلوم بانسری بجانے والے کو سنا تو اس کو دبر کی کوئی بیماری لاحق ہو گی، بانسری بجانا نوحہ کرنے والی اور مرگ پر رونے والی عورت پر بھی دلالت کرتی ہے خواہ وہ رونا اچھائی سے ہو یا برائی سے ہو۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top