خواب میں بالی یا کان کا زیور دیکھنا

khwab me baali earring dekhna

(۱) خواب میں اپنی بیوی یا لونڈی کے کان میں بالی دیکھنا تجارت پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) اگر کسی نے خواب میں اپنے کانوں میں دو بالیاں دیکھیں، دونوں موتیوں سے جڑی ہوئی ہیں تو اس کی تعبیر دنیا کی زیب وزینت اور جمال اور مال ودولت اور قرآن کریم اچھی آواز میں یاد کرنے سے کرتے ہیں۔

(۳) اگر حاملہ عورت اپنے کانوں میں دو بالیاں دیکھے تو اس کا حمل لڑکا ہے، اگر وہ بالی چاندی کی ہے تو وہ لڑکا نصف قرآن یاد کرے گا، اگر سونے کی ہے تو وہ پورا قرآن یاد کرے گا، اگر وہ موتی کی ہے تو دہ لڑکا خوش آواز گویا ہو گا۔

(۴) اگر غیر شادی شدہ عورت اپنے کانوں میں ایسی کوئی چیز دیکھے تو وہ شادی کرے گی۔

(۵) چھوٹے بچہ کے کان میں بالی زینت کی علامت ہے۔

(۶) بالی بالغ لڑکے اور مرد کے لئے اچھی نہیں سمجھی جاتی ہے، ان کے لئے یہ عیب اور بری بات ہے یا دلیل ہے کہ اس کی عقل میں کمی آئے گی۔

(۷) اگر کوئی شخص خود کو بالیاں پہنے ہوئے دیکھے تو تعبیر ہے کہ وہ قرآن یاد کرے گا اور ایسا علم حاصل کرے گا جس کے سبب اس کو لوگوں پر خوبصورتی حاصل ہو گی۔

(۸) عورت کے لئے بالی اس کا شوہر ہے  اور اوپر کی بالی اولاد ہے۔

(۹) بالی کی تعبیر کبھی کبھی چراگاہ سے بھی کی جاتی ہے۔

(۱۰) یا ایسی چیز سے جس کو کھایا جائے۔

(۱۱) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے کان میں بالی ہے تو دلیل ہے کہ وہ گانا سننا چاہتا ہے یا گانے کی محفل میں شرکت کرنا چاہتا ہے۔

(۱۲) اگر کسی نے عورت یا لونڈی کے کان میں بالی یا چھوٹی بالیاں دیکھیں تو سے اچھی آبادی والے علاقے میں تجارت نصیب ہو گی اور اس آبادی میں لونڈیوں اور غلاموں کے ساتھ تفریح کرے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top