Khwab me baagh garden dekhne ki tabeer
خواب میں باغ کی تعبیر استغفار سے اور استغفار کی باغ سے کی جاتی ہے۔
(۱) کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے باغ کو پانی دے رہا ہے تو تعبیر ہے کہ وہ اپنی بیوی کے پاس جائے گا۔
(۲) کسی نے اپنا باغ سوکھا ہوا دیکھا تو یہ اپنی بیوی کے نکاح سے جدائی کی علامت ہے۔
(۴) کسی ایسے غیر معروف باغ میں داخل ہونا جس کے پتے پھیل گئے ہوں غم پہنچنے کی علامت ہے، باغ کی تعبیر عورت سے کی جاتی ہے اس لیے کہ اس کو بھی پانی دیا جاتا ہے اور عورت کی قوم اس کے اہل وعیال اور اولاد ہے۔
(۵) کبھی بستانِ مجہول کی تعبیر قرآنِ کریم سے بھی کی جاتی ہے اس لیے کہ قرانِ کریم بھی ناظرین کی نظر میں باغِ جمیل ہے جس سے حکمت کے پھل چنے جاتے ہیں یہ باغ اپنی جڑوں کے ساتھ باقی رہتا ہے جس میں مختلف لوگوں کا تذکرہ ہے جس میں لوگوں کے تذکرے موجود ہیں اور کبھی اس کی تعبیر نعمتوں سے بھی کی جاتی ہے۔
(۲) کبھی باغ کی تعبیر جنت سے بھی کی جاتی ہے اس لیے کہ اہلِ عرب باغ کو جنت کہتے ہیں۔
(۷) کبھی باغ کا اطلاق بازار پر اور کبھی شادی کے گھر پر ہوتا ہے کبھی اس کی تعبیر ایسے مکان وحیوانات سے کی جاتی ہے جن سے فائدہ حاصل کیا جاتا ہے جیسے شراب کی دکان، عام دکان، حمامات، چکی، سواری کے جانور اور عام چو پائے وغیرہ۔
(۸) کسی نے اپنے آپ کوکسی مجہول باغ میں پایا اور اس میں کسی نے اس کی حالت اور کثرتِ نوم کو غور سے دیکھا اور وہ صحیح مقام پر ہے تو یہ جنت نعیم کی بشارت ہے اور اگر صاحبِ خواب مریض ہے تو یہ اس کی موت کی طرف اشارہ ہے اگر مجاہد ہے تو یہ حصولِ شہادت کی علامت ہے خاص طور پر اگر اس باغ میں کوئی عورت اس کو اپنی طرف بلائے یا اس میں دودھ پیے یا اس کی نہر سے شہد کھائے یا اس میں مختلف میوے پائے۔
(۹) باغ معروف میں اپنے آپ کو دیکھنا غیر شادی شدہ کے لیے شادی اور رخصتی کی علامت ہے اور اگر شادی شدہ ہے تو اپنی بیوی کے پاس جانے اور اس سے اس چیز کے ملنے کی علامت ہے جس کا مشاہدہ باغ میں کیا تھا۔
(۱۰) کسی نے اپنے ساتھ باغ میں ایسے لوگوں کی جماعت کو دیکھا جو اس کے ساتھ بازار اور پیشے میں شریک ہیں تو باغ کی تعبیر قوم کے بازار سے کی جائے گی اور اس سے اس قوم کے نفاق اور ان کی بداخلاقی کی وجہ سے تمام موسموں میں کساد بازاری ہونے کی دلیل ہے۔
(۱۱) خواب میں باغ میں داخل ہو کر کسی مزدور یا غلام کو چھوٹی نہر میں پیشاب کرتے ہوئے دیکھنا یا دوسرے کی نہر یا کنویں سے باغ کو پانی دیتے دیکھنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ صاحبِ خواب کے ساتھ اس کی بیوی کے معاملے میں وہ شخص خیانت کر رہا ہے کبھی باغ کی تعبیر صاحبِ باغ یا اس کے ضامن اور حاکم وغیرہ سے بھی کی جاتی ہے کبھی باغ مندرجہ ذیل اشیاء پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۱۲) عام وخاص لوگوں کے جمع ہونے کی جگہ جہاں علماء، بخلاء، شرفاء، بازار، مدرسہ، خانقاہ، ہوسٹل، گھر۔
(۱۳) باغ کے پھل دینے کے موسم میں اس میں داخل ہونے کی تعبیر رزق سے کی جاتی ہے۔
(۱۴) پھل ختم ہونے کے موسم میں خواب میں باغ میں داخل ہونا کشفِ حال اور دیون کی علامت ہے یا بیویوں کو طلاق دینے یا اولاد کے گم ہونے کی دلیل ہے۔
(۱۵) خواب میں کسے مردے کو باغ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھنا اس مردے کے جنتی ہونے کی علامت ہے اور صحیح آدمی کو دیکھنا دین کی کمزوری کی طرف اشارہ ہے۔
(۱۶) خواب میں باغ کا مالک ہونا یا اس میں حکم چلانا عزت وشرف وحکومت ملنے کی طرف مشیر ہے۔
(۱۷) کبھی باغ کی دلالت ولیمے والے گھر جہاں رنگ برنگ قسم کے طعام ہوں پر بھی ہوتی ہے۔
(۱۸) کبھی باغ کی تعبیر فوجی چھاؤنی بھی ہوتی ہے۔
خواب میں باغوں کی باڑھ کو دیکھنے کی تعبیر
khwab me baarh garden fence dekhna
(۱) اگر باڑ خواب میں باغ کے اندر دیکھی اور دیکھا کہ اس کی جگہ پر پھل ہے تو یہ دین کے فساد دنیا کے ضیاع، لشکر کی خرابی، توبہ کا ٹوٹنا، جاہلوں کو مقدم، اہلِ علم کومؤخر کرنا، مرتد ہونا، دین سے پھر جانا یا عام لوگوں کا بلند ہونا اور خاص لوگوں کے پست ہونے پر دال ہوتا ہے۔
(۲) اگر درختوں کی جگہ سخت دیوار یا مضبوط قلعہ یا خندق دیکھی تو یہ دیکھنے والے کے لئے زیادہ قوت، رکاوٹ اور رتبہ کی بلندی کی علامت ہے اور باڑ دین پر دلالت کرتی ہے۔
(۳) درختوں کا باقی حصہ دین کے وظائف پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ باڑ بادشاہ کے قلعہ پر دلالت کرتی ہے اور اس کے علاوہ درخت اربابِ حکومت پر۔
(۴) اگر باغ پر اس کے مالک پر دلالت کرے تو مذکورہ باڑ اس کے اہلِ خانہ قریبی رشتے اور اس کے کام پر دلالت کرتی ہے اور اگر باغ دنیا پر دلالت کرے تو باڑ سے مراد اس کی اولاد ہیں جس میں بلند اور گرے ہوئے اور سخی اور بخیل سب شامل ہیں اور بعض دفعہ باڑ اس کے مالک کے دین اور کام پر اور ان چیزوں پر جو ا سے آخرت کے عذاب سے بچاتا ہے پر دلالت کرتا ہے۔