خواب میں اللہ تعالی کو یاد کرنے کی تعبیر

Khwab me Allah ko yaad krne ki tabeer

(۱) خواب میں کسی مجلس میں ذکر اللہ دیکھنا مثلاً تلاوتِ قرآن، دعا، زہد وعبادت کا تذکرہ وغیرہ، بقدر ِذ کر اس مقام کے مضبوط آباد ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) چنانچہ مجلسِ ذکر میں زہد وتقویٰ کے قصیدے لحن سے پڑھے جاتے ہوں تو یہ غیر کامل ولایت کی دلیل ہے اور اگر وہ پڑھا جانے والا قصیدہ غزل کی صورت میں ہو تو یہ ولایتِ باطلہ کی علامت ہے۔

(۳) خواب میں کثرت سے ذکر کرنا دشمنوں پر غلبہ پانے کی دلیل ہے۔

(۴) خواب میں لوگوں کو نصیحت کرنے والا بیداری میں بھی ناصح ہوگا اور لوگوں کو گناہوں سے بچانے والا ہے۔

(۵) اگر تاجر ہے تو وہ لوگوں کو خسارے سے بچائے گا اور لوگوں کو نفع پہنچائے گا۔

(۶) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ ذکر کر رہا ہے مگر وہ اہلِ ذکر میں سے نہیں ہے تو وہ غم اور حرص میں مبتلا ہے اور اس سے نجات کے لئے اللہ تعالیٰ کو پکار رہا ہے۔

(۷) اگر اس نے اس میں نیکی اور حکمت کی باتیں کیں اور اس میں سچا بھی ہے تو غم سے نجات پائے گا اور مرض سے شفا یاب ہوگا اور تنگی سے کشادگی کی طرف آئے گا یا قرض سے نجات پانے یا ظالم پر غالب آنے کی بھی دلیل ہے۔

(۸) اگر اس نے مجلس میں گندی باتیں کی ہیں تو یہ مزید تنگی کی علامت ہے اور ایسا کلام کرے گا جس کی بناء پر اس کا مذاق اڑایا جائے گا اور تضحیک کی جائے گی۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top