Khwab me allah ka arsh dekhna
(۱) خواب میں اللہ تعالی کا عرش خوبصورت حالت میں دیکھنا صاحب خواب کے عقیدے کی سلامتی کی بشارت ہے۔
(۲) اور اس کو کسی طرح نقصان کی حالت میں دیکھنا صاحب خواب کے گمراہی اور بدعت میں مبتلا ہونے کی علامت ہے ۔
(۳) کبھی عرش الہی کی دلالت خیر یا شر پر ہوتی ہے جس پر انسان مسلط ہوتا ہے ۔
(۴) کبھی منصب عظیم کے اہل لوگوں کا عرش انہی کو دیکھنا منصب جلیل پر فائز ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے ۔
(۵) اور کبھی عرش الہی کی دلائت مندرجہ ذیل پر ہوتی ہے: زوجہ، گھڑ سواری، دشمنوں پر کامیابی، لفظی اشتراک کی وجہ سے رعشہ کی بیماری، اور شعر کہنے پر بھی دلالت کرتا ہے اور عرش الہی کو خوبصورت ہیئت میں دیکھنا نیک عمل کرنے پر دلالت کرتا ہے ۔
(۶) کسی نے خواب دیکھا گو یا اللہ تعالی عرش پر ہے۔ تو یہ صاحب خواب کے یقین کے صحیح ہونے اور نیت کے درست ہونے کی دلیل ہے ۔
(۷) خواب دیکھا ہو یا عرش الہی میں کوئی خلل واقع ہوا ہے تو یہ دلالت کرتا ہے اس کے خواہش نفس اور بدعت میں مبتلا ہونے پر تو اس کو چاہئے اللہ کے حضور تو بہ کرے۔
(۸) بادشاہت کی صلاحیت رکھنے والا شخص کا خواب میں خود کو اللہ تعالی کے عرشہ پر اور اللہ کو امر سے نیچے دیکھنا بادشاہ وقت کے ساتھ بغاوت اور زمین میں اپنے آپ کو بڑا سمجھنے کی علامت ہے۔
(۹) اور اگر صاحب خواب مذکورہ صفت سے متصف نہیں ہے تو تعبیر ہے کہ وہ والدین یا اساتذہ یا کسی بزرگ کا نافرمان اور عاق کر دہ ہوگا ۔
(۱۰) اور اگر کوئی قاضی یہ خواب دیکھے تو جہالت یا ظلم کے ساتھ فیصلہ کرے گا ۔
(۱۱) اور غلام کے لئے آقا کی نافرمانی کی علامت ہے۔
خواب میں اللہ کا فیصلہ اور اس کی قدرت دیکھنا
Khwab mein allah ka faisla aur qudrat dekhna
خواب میں اپنے جان ومال میں اللہ تعالی کا فیصلہ جاری ہوتے دیکھنا دلیل ہے کہ وہ اجرِ کثیر کا مستحق ہو گا یا خوف کا سامنا کرے گا مگر اس کا انجام اس کے حق میں اچھا ہو گا، بفرمانِ رسول اللہﷺ: (واللہ ما یقضی اللہ بعدہ بقضاء الا وکانت خیرۃ لہ فیہ) الحدیث )۔