خواب میں اخروٹ دیکھنے کی تعبیر

khwab me akhrot chestnut dekhne ki tabeer

(۱) اخروٹ کی دلالت محفوظ کئے ہوئے مال پر ہوتی ہے اور اخروٹ کے آپس میں ٹکرانے کی آواز لڑائی اور شور وغوغا کی علامت ہے۔

(۲) درخت اخروٹ ایسے بخیل اور جس کے مال میں روز افزوں اضافہ ہوتا رہے اور سخت قسم کے عجمی شخص پر دلالت کرتا ہے۔

(۳) خواب میں درختِ اخروٹ کے اوپر اپنے آپ کو دیکھنا مذکورہ صفات سے متصف عجمی شخص سے تعلق ہونے کی طرف اشارہ ہے اور خود کو درختِ اخروٹ سے اترتے ہوئے دیکھنا ایسی شئی پورا نہ ہونے کی دلیل ہے جس کی وجہ سے اس سے تعلق ہوا ہے۔

(۴) اخروٹ کے درخت سے نیچے گر کر مرنے کی تعبیر مذکورہ صفات والے شخص یا بادشاہ کی طرف سے قتل کئے جانے کی دلیل ہے۔

(۵) اخروٹ کے درخت کا کٹ جانا مذکورہ صفات سے متصف شخص کے مرنے اور اس گرنے والے کے مالک ہونے کی دلیل ہے اور اس سے گر کر مرنا دلیلِ نجات ہے۔

(۶) درختِ اخروٹ سے گر کر دونوں ہاتھ پیر کا ٹوٹ جانا قریب الہلاک ہونے اور بلاءِ عظیم میں مبتلا ہو کر اس سے نجات پانے پر دلالت کرتا ہے۔

(۷) اخروٹ کے درخت کو کاٹنا کسی عجمی آدمی کے قتل کرنے کا اشارہ ہے۔

(۸) اخروٹ کا پھل مصیبت اور تکلیف سے حاصل ہونے والا مال ہے، اس لیے کہ اس کا مغز کاٹے بغیر اور اس کا تیل نچوڑے بغیر نہیں لگتا۔

(۹) کسی باغ سے اخروٹ چننا کسی عورت کی طرف سے مال ملنے کی علامت ہے اور چھلکوں کے ساتھ ہوں تو کفایت کے مطابق رزق ملنے کی دلیل ہے۔

(۱۰) اخروٹ کے چھلکوں کو کھانا کسی بخیل کی غیبت کرنے کی دلیل ہے اور عورت کا اخروٹ کے چھلکوں کو اس پر گرانا کپڑوں کے جلنے کی علامت ہے۔

(۱۱) کسی نے دیکھا وہ اخروٹ کے ساتھ کھیل رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی حرام مال میں منہمک ہو گا۔

(۱۲) اخروٹ کے چھلکے کی تعبیر رزق بھی ہے۔

(۱۳) کبھی تشبیہ نیک سردار اور بھائیوں سے بھی دی جاتی ہے اور کبھی اس کی دلالت صحتِ بدن اور لمبے سفر پر بھی ہوتی ہے۔

(۱۴) عورت اگر خواب میں اخروٹ دیکھے تو طولِ عمر کی دلیل ہے اور اسی طرح اخروٹ کی دلالت زوج پر بھی ہوتی ہے کیونکہ

(اخروٹ ) کے الفاظ الٹ کرو تو زوج بن جاتا ہے اور کبھی اس کی دلالت امورِ مشکلہ کے حل ہونے پر بھی ہوتی ہے۔

(۱۵) ٹوٹا ہوا اخروٹ سہولت سے ملنے والا مال ہے۔

خواب میں اخروٹ اور کیلے وغیرہ کا چھلکا دیکھنا

Khwab mein akhrot aur kele ka chilka dekhna

خواب میں چھلکا دیکھنا صاحبِ خواب کے لئے کپڑوں کا جوڑا ہے، بعض نے چھلکے کی تعبیر حمل کے گرنے سے بھی کی ہے اس لئے کہ چھلکا اپنے اندر والی چیز سے خالی ہوتا ہے، جیسا کہ جنین سے عورت خالی ہوتی ہے اور چھلکا ریاء اور فخر اور نفاس پر بھی دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top