Khwab me ahle arab dekhna
خواب میں اہلِ عرب کا دیکھنا مشکل امور کے آسان ہونے پر دال ہے، فرمانِ باری تعالی ہے: (وہذا لسان عربی مبین) قرآن مجید واضح عربی زبان ہے۔
خواب میں غیر عرب دیکھنا
Khwab me gher arab dekhna
اہلِ عجم کو خواب میں دیکھنا مشکل امور کی دلیل ہے کیونکہ باری تعالی کا قول ہے: (ولو جعلناہ قرآنا اعجمیا لقالوا لولا فصلت آیاتہ) کہ اگر ہم قرآن مجید کو عجمی زبان میں نازل کرتے تو لوگ کہتے اس کی آیات میں تفصیل اور وضاحت کیوں نہیں کی“۔ (۱) جس شخص (عربی) نے دیکھا کہ وہ عجمی ہوا تو وہ ذلت اور اہانت کا سامنا کرے گا۔