خواب میں ابابیل دیکھنے کی تعبیر

Khwab me ababeel dekhne ki tabeer

(۱) اس کی تعبیر مال، مبارک مرد کی با برکت عورت،قارئ قرآن بیٹے سے کی جاتی ہے۔

(۲) خواب دیکھا کہ اس نے ابابیل پکڑ لیا ہے تو دلیل ہے وہ حرام مال لے گا۔

(۳) دیکھا کہ اس کا گھر ابابیلوں سے بھر گیا ہے تو مالِ حلال ملنے کی دلیل ہے۔

(۴) بعض علماءِ تعبیر کی رائے ہے کہ ابابیل مومن، ادیب، متقی اور محبت والے آدمی کی علامت ہے۔

(۵) خواب دیکھا کہ ابابیل نے اس کو فائدہ پہنچایا ہے تو دلیل ہے اس کو کوئی غمخوار ملے گا۔

(۶) خواب میں ابابیل کا گوشت کھانا کسی جھگڑے میں پڑنے کی علامت ہے۔

(۷) خواب میں گھر سے ابابیل کا نکلنا سفر کی وجہ سے رشتہ داروں کی جدائی پر دلالت کرتا ہے۔

(۸) کبھی ابابیل کی دلالت گویّوں پر بھی ہوتی ہے، کبھی ابابیل کی دلالت مندرجہ ذیل پر بھی ہوتی ہے موت، حزنِ کثیر، اچھا عمل، حرکت، گانا بجانا خاص کر اس کی دلالت شادی میں خیرِ کثیر پر ہوتی ہے اس لئے کہ وہ امانت دار سلیقہ مند عورت سے شادی کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۹) خواب میں ابابیل بننا گھر میں چور داخل ہونے کی طرف اشارہ دیتا ہے۔

(۱۰) اس کی دلالت امن اور راحت پر بھی ہوتی ہے۔

(۱۱) خواب میں ابابیل ملنا وحشت سے مامون ہونے اور مستریح ہونے کی علامت ہے۔

(۱۲) خواب میں ابابیل کا مر جانا عمل خیر کرنے کی طرف تنبیہ ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top