Khwab me aaram dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں تھکاوٹ کے بعد سکون وراحت دیکھنا غربت کے بعد مالداری اور بُری بیوی کے بعد نیک عورت کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
(۲) اور اگر دیکھنے والا بیمار ہو تو اس کی موت کے قریب ہونے اور دنیا کی مشقت اور بدبختی سے بچنے پر دلالت ہے اور کبھی کبھی اس سے مراد بدقسمتی بھی ہوتی ہے۔
خواب میں زندگی کا آسودہ ہونے کی تعبیر
(۱) جو آدمی سختی اور تنگی میں ہو تو یہ اس کی وسعت اور کشادگی پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) اسی طرح قرضہ کی ادئیگی اور غم وپریشانیوں سے چھٹکارے پر بھی دلالت کرتا ہے۔