خواب میں لکھنے والا دیکھنا

Khwab mein likhne wala writer dekhna

(1) خواب میں کا تب دھوکہ باز اور چال باز آدمی پر دلالت کرتا ہے، اگر خواب میں کسی کاتب نے دیکھا کہ وہ ان پڑھ ہے تو یہ اس کی عقل اور دین اور تدبیر ختم ہونے کی دلیل ہے اور محتاجی کی علامت ہے۔

(۲) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ وہ پڑھا لکھا بن گیا تو دلیل ہے کہ وہ اپنے خلاف سازش کرنے والے کے خلاف تدبیر کرنے پر قادر ہو گا۔

(۳) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کا خط خراب ہے تو وہ گنا ہوں سے تائب ہو گا اور حیلہ بازی چھوڑ دے گا۔

(۴) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کا تب ہے تو وہ غیروں کے کاموں کا اہتمام کرے گا مگر اپنا نہیں اور ان سے اس کو مشقت پہنچے گی اور کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

(۵) بیمار کے لئے یہ خواب موت کی دلیل ہے، خواب میں کا تب ہونا غلام کے لئے اس کی امانتداری اور صلاحیت کی دلیل ہے اور اشارہ ہے کہ عنقریب وہ گھر کا سربراہ بن جائے گا اور کاتب کی دلالت پیشہ پر بھی ہوتی ہے، مثلاً جو تا، قلم، سوئی، تسمے وغیرہ کے پیشے والے پر  اور کبھی اس کی دلالت سینگ لگانے والے پر بھی ہوتی ہے، اس کے قلم کی دلالت نشتر پر اور سیاہی کی دلالت اس سے نکلنے والے خون پر ہوتی ہے، قلم رفو کرنے والا کی رقم گننے والے پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اس کی دلالت کسان پر بھی ہوتی ہے اس کے قلم کی دلالت اس کے کنویں پر اور سیاہی کی دلالت پانی پر ہوتی ہے۔

(6) خواب میں بادشاہ کے منشیوں کو دیکھنا یا اس کی صفت سے متصف ہونا رفعِ منزلت اور حالات کی درستگی کی دلیل ہے۔

(۷) بادشاہ کے کاتبوں کی تحقیر کرنا اور ان کو راستوں میں دیکھنا اس کے مرتبے کے کم ہونے اور بد حالی میں مبتلا ہونے کی علامت ہے، جیسا کہ ان کو اچھی حالت میں دیکھنا اصلاحِ احوال اور عزت کی نشانی ہے۔

(۸) انشاء لکھنے والوں کی دلالت عزت ورفعت، ضروریات کی تکمیل اور بادشاہوں کی طرف سے عطایا ملنے، اربابِ حکومت، علم اور فہم، فصاحت، ارزاق و فوائد از واج، اولاد اور اباء، غلام وغیرہ پر ہوتی ہے اور رازوں کے لکھنے والوں کی دلالت آنے والی خبروں، زیادت ونقصان اور خفیہ رازوں پر مطلع ہونے پر ہوتی ہے۔

(۹) اور کاتب کو راستے میں دیکھنا پولیس والوں کو دیکھنے کی دلیل ہے۔

(۱۰) پرہیز گاروں کے لئے کراماً کاتبین کو دیکھنا دنیا وآخرت میں کامیابی اور دخولِ جنت کی بشارت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top