خواب میں سنگِ بنیاد دیکھنا

Khwab mein bunyad ka pathar dekhna

اگر کسی نے خواب میں سنگِ بنیاد دیکھا تو اس کی تعبیر علماء یا علماء کی سواریاں اور ان کی مجالس اور وہ کشتیاں ہیں جس پر علماء سفر کریں گے، کبھی بنیادوں کی رؤیت عورت کے نکاح سے رہ جانے پر دلالت کرتی ہے، دلیل اللہ تعالی کا فرمان ہے: (والقواعد من النساء) ”اور جو بیٹھ رہی ہیں گھروں میں تمہاری عورتوں میں سے“، کبھی سنگِ بنیاد کی دلالت مرد کے زیرِ کنٹرول عورت پر ہوتی ہے، کبھی یہ سنگِ بنیاد اعلی پختگی یا فنی مہارت جس پر اس کا اعتماد ہے یا دین کی بنیاد کی دلیل ہوتی ہے، اگر کوئی آدمی خواب میں بنیاد کا مالک بن گیا تو یہ ازواج اور اولاد اور علم پر دلالت ہوتی ہے، کبھی یہ خواب صاحبِ خواب کی بیماری پر دلالت کرتا ہے، جامع مسجد کی بنیادوں کی تعبیر نیک قوم ہے، کبھی اس کی بنیادیں نیک اور پاک دامن عورت ہیں، گھر اور گرجوں کی بنیادیں گمراہ اور غافل اور ہوا پرست لوگ ہیں۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top